باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا،

وزارت ریلوے کی جانب سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے کو چھ ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ‘ وزارت ریلوے اور سندھ حکومت ایک صفحہ پر ہیں’ ہم نے کسی جائز گھر کو نہیں گرایا’ چار کلو میٹر کے علاقے میں صرف پچاس فٹ جگہ واگزار کرانا چاہتے ہیں’ کراچی سرکلر ریلوے کو سندھ حکومت کے ساتھ مل کر چھ ماہ میں مکمل کریں گے۔

قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شمس النساء کے سوال کے جواب میں وزارت ریلوے کے پارلیمانی سیکرٹری فرخ حبیب نے کہا کہ کوئی بھی حادثات اور انسانی جانوں کا ضیاع نہیں چاہتا، ریلوے کا نظام 1857 کا ہے۔ ہم اسے بہتر بنانے کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔ کراچی سے پشاور تک ریلوے ٹریک کو دو رویہ کرنے کے ساتھ حفاظتی باڑ لگائی جائے گی جن لوگوں کا جانی ضیاع ہوا انہیں زر اعانت ادا کردی گئی ہے۔ ہم ریلوے کے ریونیو سمیت سارے نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ حادثات پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

یوم یکجہتی کشمیر، پاک فوج نے جاری کیا کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ملی نغمہ "کشمیر ہوں میں”

بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان

پاکستان کا ہر جوان تحریک کشمیر کا ترجمان ہے،ورلڈ کالمسٹ کلب کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر سیمینار سے میاں اسلم اقبال کا خطاب

پارلیمانی سیکرٹری کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں بھی حادثات ہوتے رہے ہیں۔ ہم کسی کو مورد الزام نہیں ٹھہرانا چاہتے ہیں تاہم آئندہ حادثات کے سدباب کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل

اسد عمر حاضر ہو، شیخ رشید کے بعد سپریم کورٹ نے اسد عمر کو بھی طلب کر لیا

سانحہ تیزگام بارے کیا کرنے جا رہے ہیں؟ آڈٹ رپورٹ کس کی عدالت پیش کی گئی؟ شیخ رشید نے بتا دیا

اقبال محمد علی خان کے کراچی سرکلر ریلوے کے حوالے سے سوال کے جواب میں وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم ہے کہ کے سی آر جلد از جلد مکمل کیا جائے مگر زمین واگزار کرانے کے خلاف ساری پارٹیاں اکٹھی ہوگئی ہیں۔ سپریم کورٹ کا حکم ہے کہ برجز اور انڈر پاس چھ ماہ میں مکمل کیا جائے۔ یہ ذمہ داری سندھ حکومت کو سونپی گئی ہے۔ ہمیں ٹرین چلانے کا حکم ملا ہے۔

عورت مارچ کے خلاف برقع پوش خواتین سڑکوں پر آ گئیں، بے حیائی مارچ نا منظور کے نعرے

ن لیگ عورت مارچ کی حمایت کرے گی یا مخالفت،شاہد خاقان عباسی نے اعلان کر دیا

خلیل الرحمان قمر لاکھوں مولویوں سے آگے نکل گیا،خادم رضوی بھی بول پڑے، مزید کیا کہا؟

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ کہ متاثرین نے ماضی میں سستی زمین خریدی ہے۔ سندھ حکومت اور ہم ایک صفحہ پر ہیں۔ ہمیں مالی مشکلات ہیں’ زمین دینے کے لئے تیار ہیں۔ سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کراچی سرکلر ریلوے کو مکمل کریں گے۔ کہ چار کلو میٹر کے علاقے میں گھر خالی کرانے کے لئے کسی جائز گھر کو نہیں گرایا گیا۔ ہم صرف 50 فٹ جگہ واگزار کرانا چاہتے ہیں۔

Shares: