سن لے سارا ہندوستان،کشمیر بنے گا پاکستان، شہر شہر یکجہتی کشمیر ریلیاں

0
95

سن لے سارا ہندوستان،کشمیربنے گا پاکستان ، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے شہر شہرریلیاں، خواتین،بچوں اورطلبا کی بڑی تعداد ریلیوں میں شریک

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ملک بھر میں آج ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، اس جمعہ کو یوم یکجہتی کشمیر کا موضوع مقبوضہ کشمیر کے بچوں کو بچانا ہے،ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو عالمی دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ہے.

کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے اقلیتی برادری بھی میدان میں نکل آئی،خان پور میں ہندو برادری نے کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ریلی نکالی جس کی قیادت سابق اقلیتی کونسلر چھوٹو رام نے کی، شرکاء نے مودی سرکار کے خلاف نعرے لگائے اور کشمیریوں‌ کو آزادی دینے کا مطالبہ کیا.

کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

چھاچھرو،ڈیرہ بگٹی،صادق آباد میں بھی کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں، اوکاڑہ،جھنگ،سرگودھا اورچشتیاں میں بھی کشمیریوں سے یکجہتی کیلئےمظاہرے کئے گئے، نواب شاہ،شکارپور،بہاولپور،بھلوال،میاں چنوں،ننکانہ،کرک میں بھی ریلیاں نکالی گئیںً، چنیوٹ،کندھ کوٹ،سانگھڑ،جیکب آباد،چیچہ وطنی میں بھارت مخالف مظاہرے کیے گئے، رینالہ خورد، گوجرانوالہ،بھکر،سجاول میں بھی کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کے لئے پروگرامات کا انعقاد کیا گیا

کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

پنجاب کے شہر بہاولپور میں نکالی جانے والی یکجہتی کشمیر ریلی میں خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی،لوئر دیر، تیمرگرہ اور ٹانک میں انجمن تاجران نے ریلی نکالی جس میں اعلان کیا گیا کہ پختون برادری کشمیریوں کے ساتھ تھی ،ہے اور رہے گی، کشمیریوں‌ کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا.

کشمیریو ہم تمہارے ساتھ ہیں،پاکستان کا بچہ بچہ بول پڑا، چوتھے جمعہ کو ملک گیر یکجہتی

واضح رہے کہ پچھلے جمعہ کو بھی یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا تھا،اس سے قبل جمعہ کو وزیراعظم عمران خان نے مظفر آباد میں جلسہ سے خطاب کیا تھا، اس سے پچھلے جمعہ کو وزیراعظم عمران خان نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا تھا، اس سے پچھلے جمعہ کو پاکستانی قوم نے آدھا گھنٹہ کھڑے ہو کرکشمیریوں سے یکجہتی کی تھی،وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں خطاب کیا تھا.

سفیر کشمیر،وزیراعظم پاکستان آج پیش کریں گے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مقدمہ

وزیراعظم عمران خان آج جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اور بھارت سرکار کے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم سے عالمی دنیا کو آگاہ کریں گے، سفیر کشمیر وزیراعظم پاکستان نیویارک میں موجود ہیں جو کشمیر کا مقدمہ عالمی دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لئے تیار ہیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے.وہ اپنے خطاب میں کشمیر کا مسئلہ دنیا کے سامنے اٹھائیں گے اور مودی سرکار کی جانب سے کشمیریوں پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے دنیا کو آگاہ کریں گے،

کشمیر،کرفیو کا 54 واں روز،آج جمعہ کو کرفیو توڑ کر سرینگر کے لالچوک پہنچنے کا اعلان

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 54 واں روز ہو چکا ہے، بھارت سرکار نے کشمیر میں کرفیو لگا کر وادی کو جیل خانہ بنایا ہوا ہے، کشمیری گھروں میں محصور ہیں اور ضروریات زندگی کو ترس رہے ہیں، بھارتی فوج کشمیر کے چپے چپے پر تعینات ہے ،احتجاج کرنے والے کشمیریوں کو گرفتار کر لیا جاتا ہے

اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

یوتھ لیگ نے آج جمعہ کو کرفیو توڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی عزت اور شناخت کی خاطر سرینگر کے لالچوک پہنچیں ،یوتھ لیگ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں پوسٹرز تقسیم کئے گئے جن میں اپیل کی گئی کہ کشمیری کرفیو توڑیں اور جمعہ کو گھروں سے باہر نکلیں.

جب سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا ہے تب سے کشمیریوں کو نما زجمعہ پڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی، مساجد کو تالے ہیں، یوتھ لیگ کی جانب سے کرفیو توڑنے کے اعلان کے بعد بھارتی فوج نے کرفیو میں مزید سختی کر دی ہے،.

Leave a reply