سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق ترمیمی بل واپس

0
141
supreme

سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافے سے متعلق بل سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے

سینٹر فوزیہ ارشد نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق ترمیمی بل واپس لے لیا،سینٹر فوزیہ ارشد کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں مستقل ججز کی تعداد مکمل ہے،بل غیر موثر ہوچکا ہے،ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق بل اکثر مستقل ججز کی تقرریوں میں تاخیر کے باعث لائی،

سینٹر فوزیہ ارشد نے ججز کی تعداد17سے20کرنے کا ترمیمی بل جنوری 2023میں پیش کیاتھا.گزشتہ روز قائمہ کمیٹی نے مجوزہ بل پر سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے پر اتفاق کیا تھا.قائمہ کمیٹی نے فوزیہ ارشد کے بل پر رجسٹرار سپریم کورٹ سے تفصیلات طلب کر رکھی ہیں

گزشتہ روز سینیٹر فاروق ایچ نائیک کے زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا،کمیٹی نے یہ فیصلہ پی ٹی آئی کی سینیٹر فوزیہ ارشد کے ترمیمی بل پر بحث کے بعد کیا۔ اس بل میں سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 20 کرنے کی تجویز دی گئی ہے،پی ٹی آئی کے ہی سینیٹر حامد خان نے بل کی مخالفت کی اور کہاکہ ججز کی تعداد بڑھانے سے کچھ نہیں ہو گا، ایڈہاک ازم کی بھی مخالفت کرتا ہوں، سپریم کورٹ نے اندرونی ریگولیشنز کرنی ہیں، یہاں تو بنچز میں ججز کو پک اینڈ چوز کیا جاتا ہے،چیئرمین قائمہ کمیٹی فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد کتنی ہو گی یہ کمیٹی طے کرے گی، سپریم کورٹ میں کیسز کا بوجھ بڑھا مگر ججز وہی 17 ہیں، ججز کی تعداد بڑھانا سادہ قانون سازی سے ممکن ہے، آئینی ترمیم درکار نہیں،

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں مستقل ججز کی تعداد 17 ہے اور حال ہی میں جوڈیشل کمیشن نے ایڈہاک ججز کیلئے 2 ناموں کی منظوری دی ہے

جسٹس مشیر عالم نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی

بیرسٹر گوہر علی نے ایڈہاک ججز کی تقرری کی مخالفت کردی

ہر نئے ریلیف کے بعد اک نیا کیس،عمران خان کی رہائی ناممکن

سری لنکن کپتان مستعفی،ہمارے والے اب بھی لابنگ میں مصروف

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

کرکٹ میں سٹے بازی اور سپاٹ فکسنگ،پاک بھارت میچ میں‌کتنے کا جوا؟

لڑائی شروع،کیا ایمرجنسی لگ سکتی؟جمعہ پھر بھاری،کپتان جیت گیا

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان

Leave a reply