جسٹس سردار طارق مسعود ، جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے بطور ایڈہاک جج حلف اٹھا لیا

suprme halaf

سپریم کورٹ،جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے بطور ایڈہاک جج حلف اٹھا لیا ہے

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایڈہاک ججز سے حلف لیا،حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی ،تقریب میں ججز اور اٹارنی جنرل نے شرکت کی،جسٹس سردار طارق اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل کی تقرری بطور ایڈہاک جج ایک سال کے لیے کی گئی ہے۔

جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعیناتی پر پہلے رضامندی پھر معذرت کر لی تھی، جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں دوبارہ جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل سے رائے لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا،جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعیناتی پر رضا مندی ظاہر کی تھی۔

قبل ازیں صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 182 کے تحت سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی تھی۔ نئے ایڈہاک ججز میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل شامل ہیں، جن کی تعیناتی ایک سال کے لیے ہوگی۔یہ فیصلہ 19 جولائی کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔ دونوں ججز سپریم کورٹ کے سابق ارکان ہیں، جنہیں ایڈہاک جج کے طور پر مقرر کیا گیا ہے تاکہ عدلیہ کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل کی تعیناتی سپریم کورٹ میں عدلیہ کے انتظامی امور کی بہتری اور انصاف کی فراہمی میں معاونت کے لیے کی گئی ہے۔ یہ اقدام عدالتوں میں موجودہ دباؤ کو کم کرنے اور کیسز کی بروقت سماعت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

جسٹس مشیر عالم نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی

بیرسٹر گوہر علی نے ایڈہاک ججز کی تقرری کی مخالفت کردی

ہر نئے ریلیف کے بعد اک نیا کیس،عمران خان کی رہائی ناممکن

سری لنکن کپتان مستعفی،ہمارے والے اب بھی لابنگ میں مصروف

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

کرکٹ میں سٹے بازی اور سپاٹ فکسنگ،پاک بھارت میچ میں‌کتنے کا جوا؟

لڑائی شروع،کیا ایمرجنسی لگ سکتی؟جمعہ پھر بھاری،کپتان جیت گیا

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان

Comments are closed.