سپریم کورٹ کا کچھوؤں کیلئے محفوظ راستہ بنانے کا حکم

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری ، لب مہران پارک پر غیر قانونی تعمیرات اور قبضہ کیس کی سماعت ہوئی

سکھر کی تباہ حالی اور کچھوؤں کی دیکھ بھال نہ ہونے پر چیف جسٹس گلزار احمد برہم ہو گئے ،چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ سے ہزاروں کچھوے نکلتے ہیں کوئی دیکھ بھال کرنے والا نہیں،سکھر انتظامیہ کا حال ہمارے سامنے ہے ،سب ہمیں پتہ ہے،سارے کچھوے گاڑیوں کے نیچے آکر مرجاتے ہیں سکھر میں کیا چھوڑا ہے ؟ پورا شہر تباہ کردیا ہے ،ڈولفنز بھی ساری ختم کردی گئیں ، یہ لوگ کرتے کیا ہیں کچھوؤں کو محفوظ راستہ نہیں دے سکے ،وہ دریا سے نکل کر کینال میں چلے جائیں

عدالت نے سندھ حکومت اور سکھر انتظامیہ کو کچھوؤں کیلئے محفوظ راستہ بنانے کا حکم دے دیا،عدالت نے کہا کہ دریا سے نکلنے والے کچھوؤں کی ہر ممکن حفاظت کے اقدامات کیے جائیں ،عدالت نے وائلڈ لائف، سیکریٹری آب پاشی، کمشنر سکھر کو آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا، وکیل نے عدالت میں کہا کہ لب مہران پارک کا انتظام کبھی سکھر میونسپل کے پاس نہیں رہا سندھ ہائی کورٹ نے پارک کا انتظام محکمہ آب پاشی کے حوالے کردیا تھا عدالت نے لب مہران ٹوورزم پروجیکٹ قانون کے مطابق رکھنے کی ہدایت کی

@MumtaazAwan

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کلفٹن میں رفاعی پلاٹوں پر2 نجی اسپتالوں کی تعمیرکیس کی سماعت ہوئی،سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کراچی بھر کے رفاعی پلاٹوں کی تفصیلات طلب کرلیں سپریم کورٹ نے ڈی جی کے ڈی اے ، ایڈمنسٹریٹر کراچی کو نوٹسز جاری کردیئے ،سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے تمام کنٹونمنٹس کو بھی نوٹسز جاری کردیئے سپریم کورٹ نے رفاعی پلاٹوں کی فہرست ، تعمیرات سے متعلق تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا عدالت نے ایس ٹی پلاٹس کے مقاصد اور تعمیرات سے متعلق رپورٹس پیش کرنے کی ہدایت کی.

کراچی کو مسائل کا گڑھ بنا دیا گیا،سرکاری زمین پر قبضہ قبول نہیں،کلیئر کرائیں، چیف جسٹس

سپریم کورٹ کا کراچی کا دوبارہ ڈیزائن بنانے کا حکم،کہا آگاہی مہم چلائی جائے

وزیراعظم کو بتا دیں چھ ماہ میں یہ کام نہ ہوا تو توہین عدالت لگے گا، چیف جسٹس

تجاوزات ہٹانے جائینگے تو لوگ گن اور توپیں لے کر کھڑے ہوں گے،آرمی کو ساتھ لیجانا پڑے گا، چیف جسٹس

سرکلر ریلوے، سپریم کورٹ نے بڑا حکم دے دیا،کہا جو بھی غیر قانونی ہے اسے گرا دیں

ہم نے کہا تھا کیسے کام نہیں ہوا؟ چیف جسٹس برہم، وزیراعلیٰ کو فوری طلب کر لیا

آپ کی ناک کے نیچے بحریہ بن گیا کسی نے کیا بگاڑا اس کا؟ چیف جسٹس کا استفسار

آپ کو جیل بھیج دیں گے آپکو پتہ ہی نہیں ہے شہر کے مسائل کیا ہیں،چیف جسٹس برہم

کس کی حکومت ہے ؟ کہاں ہے قانون ؟ کیا یہ ہوتا ہے پارلیمانی نظام حکومت ؟ چیف جسٹس برس پڑے

شہر قائد سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے سپریم کورٹ کا بڑا حکم

کراچی میں سپریم کورٹ کے حکم پرآپریشن کا آغاز،تاجروں کا احتجاج

سو برس بعد بھی قبضہ قانونی نہیں ہو گا،سپریم کورٹ کا بڑا حکم

ہزاروں اراضی کے تنازعات،زمینوں پر قبضے،ہم کون سی صدی میں رہ رہے ہیں ؟ چیف جسٹس

نسلہ ٹاور گرانے سے متعلق نظر ثانی اپیلوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا

Shares: