سوال یہ ہے کہ دہشت گردوں کو دوبارہ کون لیکر آیا؟ وزیراعظم

0
131
shehbazsharif

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پشاور دھماکا افسوسناک ہے تاریخ خیبر پختونخوا کی ماوں ،بہنوں اور بیٹوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرے گی

کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پیارا صوبہ ہے ،این ایف سی ایوارڈ کے تحت ادائیگی بھی کی گئی این ایف سی ایوارڈز کی مد میں خیبرپختونخوا کو 417ارب روپے ادا کیے جاچکے ہیں،صوبوں ،وفاق کا حصہ تقسیم سے پہلے ایک فیصد تھا،خیبرپختونخوا کو 417ارب روپے دیئے گئے یہ پیسہ کدھر گیا؟خیبرپختونخوا میں 10سال پی ٹی آئی کی حکومت تھی،اللہ جانے 417ارب روپے کہاں گئے، بہتان بازی نہیں کر رہا،2010 سے اب تک دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے رقم دی گئی ہمارے پاس وسائل تو ہم نے سی ٹی ڈی قائم کی ،خیبر پختونخوا دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے،خیبرپختونخوا کو 40 ارب روپے ملے جوکسی اور صوبے کو نہیں ملے،پی ٹی آئی نے 10سال خیبرپختونخوا میں حکومت کی پھر کہا وسائل نہیں ہیں،ایوان کو حقائق بتانا اصل مقصد ہے،دو آپریشنز میں دہشت گردوں پر کاری ضرب لگی ،دہشت گردی کے نتیجے میں بے نظیر بھٹو شہید ہوئیں،

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کا یہ ناسور پھر سر اٹھارہا ہے نیکٹا ،سی ٹی ڈی بنی صوبے میں کام ہوا پھر بھی شکوہ کرنا مناسب نہیں،میرے منہ میں خاک،تاریخ میں ہمارا نام لینے والا کوئی نہیں ہوگا،آ ج سوال یہ ہے کہ دہشت گردوں کو دوبارہ کون لیکر آیا؟ ہم نے مناسب اقدامات نہ کیے تو دہشت گردی پاکستان میں پھیل جائے گی کس نے کہا تھا کہ یہ پاکستان کے دوست ہیں،یہ چھبتےہوئے سوال قوم آج پوچھ رہی ہے

سیکیورٹی کے باوجود خود کش حملہ آور کیسے مسجد پہنچا انکوائری ہو گی،وزیر داخلہ

پشاور دھماکہ / شہداء فہرست

امریکہ، ایران، ترکی، سمیت دیگر ممالک نے بھی مذمت کی

ہوسکتا ہے کہ حملہ آور پہلے سے ہی پولیس لائنز میں موجود ہو 

نیشنل ایکشن پلین پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے،

ہ پشاور کا سانحہ دہشت گردوں کی مزاحمت کا تقاضا کر رہا ہے،

وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے،

مقدس مقام اور عبادت کے دوران حملہ سفاکیت کی انتہاء ہے,مولانا فضل الرحمان

Leave a reply