سینیٹر طلحہ محمود ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کیلئےامریکا روانہ

talga

اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر سینیٹر محمد طلحہ محمود ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کے لیے امریکا روانہ ہوگئے ہیں۔

اس ملاقات کی اجازت ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے حکم پر دی گئی ہے۔ سینیٹر محمد طلحہ محمود اس سے قبل بھی دو مرتبہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کرچکے ہیں، اور یہ ملاقات ان کی تیسری ملاقات ہوگی۔پہلی ملاقات 2008 میں ہوئی تھی، اس کے بعد دوسری ملاقات 2023 میں ہوئی تھی، اور اب یہ تیسری ملاقات ہونے جا رہی ہے۔ سینیٹر محمد طلحہ محمود کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت، ان کے ساتھ روا رکھی جانے والی بدسلوکی اور ان کی رہائی کے حوالے سے اہمیت رکھتی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے اس ملاقات کے لیے حکم دیا گیا تھا کہ سینیٹر محمد طلحہ محمود ایک وفد کے ہمراہ امریکا جائیں تاکہ وہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کریں اور ان کی حالتِ زار کے حوالے سے حکومت پاکستان کو آگاہ کریں۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی 2003 میں گرفتار ہوئیں تھیں اور انہیں 2010 میں امریکا میں دہشت گردی کے الزامات کے تحت سزا سنائی گئی تھی۔ ان کی گرفتاری اور سزا کے بعد ان کے اہل خانہ اور متعدد انسانی حقوق کی تنظیمیں ان کی فوری رہائی کے لیے مسلسل آواز اٹھا رہے ہیں۔سینیٹر محمد طلحہ محمود نے اس ملاقات کے حوالے سے کہا کہ وہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی حالت کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں گے اور ان کے حق میں آواز اٹھائیں گے تاکہ ان کی رہائی کے لئے عالمی سطح پر دباؤ ڈالا جا سکے۔ابھی امریکہ روانہ ہو رہا ہوں، عدالت نے وفد تشکیل دیا تھا،ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات ہو گی اور کوشش ہو گی کہ پیشرفت ہو سکے، اللہ تعالیٰ ان سارے معاملات میں ہمیں کامیابی عطا فرمائے،

عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے امریکا کون کون جائے گا؟رپورٹ عدالت پیش

ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی چابی اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں کے پاس ہے،مشتاق احمد

عافیہ کی جان خطرے میں،حکومت واپسی کے اقدامات کرے،ڈاکٹر فوزیہ

ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کروائی جائے، اہلخانہ عدالت پہنچ گئے

نئی حکومت ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو رہا کرائے،مولانا عبدالاکبر چترالی کا مطالبہ

 ایک ماہ کے بعد دوسری رپورٹ آئی ہے جو غیر تسلی بخش ہے ،

عالمی یوم تعلیم امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے نام منسوب

امریکی جیل میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی پرحملہ:پاکستان نے امریکہ سے بڑا مطالبہ کردیا ،

ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کی چابی واشنگٹن نہیں اسلام آباد میں پڑی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات،ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ

عافیہ صدیقی کیلئے رحم کی اپیل کرتے ہوئے حکومت اتنا ڈر کیوں رہی ہے؟ عدالت

Comments are closed.