اعظم سواتی کی گرفتاری، تمام قانونی مراحل پورے ہوئے ہیں، قائمہ کمیٹی برائے داخلہ

0
26
parliment

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا

قائمہ کمیٹی اجلاس میں قائد اعظم یا ان کی تصویر کی تضحیک کرنے پر سزا کا بل متفقہ طور پر منظورکر لیا، تعزیرات پاکستان میں سیکشن 123 سی کو شامل کر لیا گیا ،بل کے تحت قومی پرچم اورقائداعظم کی توہین جیسےجرائم کی سزاوں میں بھی اضافہ کیا گیا،

اسلام آباد میں آوارہ کتوں کا معاملہ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں پہنچ گیا،قائمہ کمیٹی اجلاس میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں آوارہ کتے لوگوں کو کاٹ لیتے ہیں ، ڈی سی اسلام آباد اور چیف کمشنر کیا کررہے ہیں؟ کتوں کومارنے والوں کے خلاف قانون بنایا جائے چیف کمشنر کیپٹن(ر) عثمان نے ممبران کو بتایا اگر اسلام آباد سے کتے ختم کرتے ہیں تو راولپنڈی سے کتے آ جاتے ہیں

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اعظم سواتی کے معاملے پر چئیرمین سینیٹ کا بھی خط ملا ہے،اس خط میں بتایا گیا ہے تمام قانونی مراحل پورے ہوئے ہیں ،اعظم سواتی پر مقدمہ اور گرفتاری کے حوالہ سے چیئرمین سینیٹ کو ایف آئی اے باضابطہ لیٹر لکھ کر آگاہ کیا تھا، اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اعظم سواتی پہلے کیس میں ضمانت پر ہیں،اس کیس میں چالان جمع کروایا جا رہا ہے،اجلاس میں سیف اللہ ابڑو اور رانا مقبول کے درمیان تلخ کلامی ہوئی،سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ یہاں پر غنڈہ گردی نہیں چلے گی،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ الفاظ کے چناؤ کو بہتر کرنا چاہئے،

واضح رہے کہ اعظم سواتی باز نہ آئے اور ضمانت پر رہائی کے باوجود اداروں کے خلاف تنقید کرتے رہے، اعظم سواتی نے پنڈی جلسے کے روز اداروں کے خلاف نہ صر ف خطاب کیا بلکہ ٹویٹ بھی کی، جس پر سائبر کرائم نے اعظم سواتی پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ہے

اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹوئٹس پر کراچی، کوئٹہ اور جیکب آباد میں مقدمات درج کرلیے گئے۔ سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں 6 مقدمات درج ہوئے اور یہ مقدمات شہریوں کی مدعیت میں درج کیے گئے،اعظم سواتی کےخلاف بن قاسم، شاہ لیطف ٹاون، درخشان،کلفٹن اور اورنگی ٹاون تھانوں مقدمات درج ہوئے۔درخشاں تھانے میں بھی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا جس کے مدعی طارق آرائیں کے مطابق ٹوئٹ سے نفرت پھیل سکتی ہے، اعظم سواتی کے ٹوئٹ سے مجھے انتہائی دکھ ہوا۔علاوہ ازیں اعظم سواتی کےخلاف کوئٹہ کے کچلاک پولیس اسٹیشن میں بھی مقدمہ درج کیا گیا۔

جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

اعظم سواتی مشکل میں پھنس گئے، حکومت کا ایک اور ایکشن

پورے راستے مجھ پر تشدد کیا گیا، میری ویڈیوز بنائی گئیں،اعظم سواتی

نازیبا ویڈیو کی تحقیقات،اعظم سواتی کمیٹی میں پیش نہ ہوئے،ایف آئی اے نے بتائی حقیقت

اسلام آباد:اعظم خان سواتی نے سپاہی سےسینیٹرتک کا سفرکس طرح‌ طے کیا؟

 تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا گیا

Leave a reply