ٹانک میں آپریشن،کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر جہنم واصل،پاک فوج کا جوان شہید
ٹانک میں آپریشن،کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر جہنم واصل،پاک فوج کا جوان شہید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کی کاروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں آپریشن کیا ،
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی کا کمانڈر خوازہ دین عرف شیر خان ہلاک ہو گیا،ٹانک میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن سکندر شہید ہوگئے، شہید 27سالہ کیپٹن سکندر کا تعلق پاکپتن سے تھا،
کیپٹن سکندر سہیل شہید کو انکے آبائی گاؤں عارف والا پاک پتن میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا افواج پاکستان کے چاک و چوبند دستے نے آپ کو سلامی پیش کی،نماز جنازہ میں عسکری و سول حکام نے شرکت کی نماز جنازہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول 19ای بی کے گراؤنڈ میں ادا کی گئی
بھارتی آئیڈیالوجی نفرت پر مبنی،اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے سامنے وزیراعظم نے کیا مودی کو بے نقاب
وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری پاکستان کے لئے یہ کام کرے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کی اپیل
اقوام متحدہ امن مشن میں کتنی پاکستانی خواتین اہلکار ہیں؟ ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بتا دیا
افغانستان میں جنگ بہت ہو چکی، اب امریکا کی کیا خواہش ہے؟ زلمے خلیل زاد بول پڑے