تنویر الیاس کے بیٹے کا آزاد کشمیر پولیس و مسلح ملزمان کے ہمراہ سینٹورس پر دھاوا، مقدمہ درج
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خاندان میں اختلافات عروج پرپہنچ گئے،تنویر الیاس کو باپ نے سینٹورس مال کے معاملات سے فارغ کر دیا اسکے بعد سے تنویر الیاس سینٹورس پر دوبارہ قبضے کی کوشش میں ہیں اور انکی دماغی حالت ڈسٹرب رہنے لگی ہے
وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس مبینہ طور پر نشے میں بھی رہنے لگے ہیں، سٹاف کو گالیاں دینا انہوں نے وطیرہ بنا لیا ہے، تنویر الیاس نے آزاد کشمیر پولیس فورس کے ساتھ سینٹورس پر دھاوا بولا ،تنویر الیاس نے سینٹورس میں ملازمین پر بد ترین تشدد بھی کیا تنویر الیاس سینٹورس(کمپنی) کے صدر تھے ایک ماہ قبل انکے والد سردار الیاس خان (سی ای او) نےانہیں صدارت سے برطرف کر دیا تھا ،تنویر الیاس نے کمپنی کے سی ای او اور اپنے والد سردار الیاس خان کے اس فیصلے کیخلاف بغاوت کر دی تھی تنویر الیاس دو ہفتے قبل اپنے والد کی موجودگی میں پولیس نفری کیساتھ سینٹورس پر حملہ آور ہوئے تھے خدشہ تھا کہ تنویر الیاس سیکیورٹی کے زریعے سی ای او کے دفتر پر دھاوا بول دیں گے اس موقع پر سینٹورس کی پرائیویٹ سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا تھا ،تنویر الیاس کا سر کاری سکوارڈ اور سینٹورس کے پرائیویٹ گارڈز کا آپس میں ٹکراو ہوتے ہوتے بچا تھا
تنویر الیاس گزشتہ روز آزاد کشمیر پولیس کے جتھے کے ہمراہ سینٹورس پر دوبارہ حملہ آور ہوئے ،تنویر الیاس نے سینٹورس کے ملازمین پر بد ترین تشدد بھی کیا ،تنویر الیاس کی طرف سےآذاد کشمیر پولیس فورس کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرنے پر اداروں میں تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے تنویر الیاس آزاد کشمیر پولیس فورس کو استعمال کر کے اپنے والد کے کاروبار پر قبضہ کرنا چا ہتے ہیں سینٹورس کے اکیانوے فیصد شیئرز سردار تنویر الیاس خان کے والد سردار الیاس خان کی ملکیت ہیں سینٹورس کے باقی نو فیصد شیئرز میں سے تین فیصد تنویر الیاس،تین فیصدراشد الیاس اور تین فیصد یاسر الیاس کی ملکیت ہیں تنویر الیاس والد اور بھائیوں کی جملہ ملکیت پر بزور طاقت قبضہ کر نا چاہتے ہیں اس مقصد کیلئے تنویر الیاس آزاد کشمیر پولیس فورس سمیت دیگر کریمنل کاروائیاں کر رہے ہیں
سینٹورس پر دھاوا بولنے پر وزیراعظم آزاد کشمیر کے بیٹے عمر تنویر کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مقدمہ ڈائریکٹر ایچ آر سینٹورس راجہ شہزاد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے،درج ایف ائی آر میں کہا گیا ہے کہ سٹاف کے ہمراہ دفتر میں موجود تھا، دن دو بجے عمر تنویر کے ساتھ کچھ لوگ جو مسلح تھے گھس آئے اورثاقب اور داؤد کو انکے دفتر میں جا کر مارنا شروع کر دیا،بہیمانہ تشدد کیا،مسلح ملزمان اور تشدد کرنیوالے ملزمان کی پہچان عمر تنویر کے ملازمین کے طور پر ہوئی،یہ سارا وقوعہ عمر تنویر کی موجودگی میں ہوا،وجہ عناد عمر تنویر کا اپنے دادا اور دو چچا کے ساتھ خاندانی جائیداد کا تنازعہ ہے جس کو اافہام و تفہیم سے حل کرنے کی بجائے عمر تنویر آزاد کشمیر پولیس کو ساتھ لا کر ہمیں ڈرا دھمکا کر تشدد کر کے حل کرنا چاہتے ہیں، عمر تنویر و دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے،
نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ
عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش
:ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے
عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے
سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی
عمران خان کا مظفر آباد جلسہ،وزیراعظم آزاد کشمیر کی کرسی خطرے میں
،وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اگر بلایا نہیں گیا تو انہیں جانا نہیں چاہیے تھا،