ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار، تنویر الیاس کو آزادکشمیر کی سپریم کورٹ سے ریلیف نہ ملا

tanveer

ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار، سردار تنویر الیاس کو آزادکشمیر کی سپریم کورٹ سے ریلیف نہ ملا، نااہلی برقرار،سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے متنازعہ تقریر کیس میں سردار تنویر الیاس سے تحریری جواب مانگ لیا

آزادکشمیر سپریم کورٹ میں فل بنچ نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی،،سردار تنویر الیاس نے دیر سے آنے کی معافی مانگ لی ،چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے اعلیٰ عدالتوں کیخلاف توہین آمیز زبان استعمال کی، وضاحت کریں آپ کو کس نے کہا عدالتوں سے متعلق ایسے بیانات دیں؟ ہم نوکری نہیں کر رہے، ہم عزت کیلئے کام کر رہے ہیں،آپ جب ہماری ڈومین میں گھسیں گے تو ہم آپ کو چھوڑیں گے؟ ہمیں کوئی پراسس کرنے کی ضرورت نہیں، ہم 6 ماہ سے زیادہ بھی سزادے سکتے ہیں۔ اتنی ویڈیوز دیکھنے کے بعد سزا دینے کیلئے کسی ثبوت کی ضرورت نہیں، آپ نے سنگین توہین کی پھر بھی صبر سے کام لے رہے ہیں،

سپریم کورٹ نے سردار تنویر الیاس سے تحریری جواب مانگ لیا،عدالت نے سردار تنویر الیاس کو تحریری جواب دینے کیلئے 2 ہفتے کی مہلت دے دی،

قبل ازیں مظفر آباد ہائی کورٹ نے سردار تنویر الیاس کو عہدے سے ہٹا دیا۔ ہائی کورٹ کے فل کورٹ نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس کو ڈس کوالیفائی کردیا ،سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت پر نااہل قرار دیا گیا،۔ ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں ان کی معافی کی درخواست قبول نہیں کی ، سردار تنویر الیاس کو عدالت برخاست ہونے تک سزا سنائی گئی،عدالت نے تنویر الیاس کو کسی بھی پبلک عہدے کے لیے نا اہل قرار دیا عدالت نے نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو بھی حکم جاری کردیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر کی اعلیٰ عدالتوں نے تنویر الیاس کو عوامی جلسوں میں اپنی تقاریر میں اعلیٰ عدلیہ کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس کے حوالے سے وضاحت کے لیے الگ الگ نوٹس بھیجے تھے نوٹس میں کہا گیا تھا کہ گزشتہ چند ماہ سے وزیراعظم عوامی جلسوں اور تقاریر میں اعلیٰ عدلیہ کو نشانہ بنا رہے ہیں انہوں نے اعلیٰ عدالتوں کے ججوں کو دھمکی دیتے ہوئے انتہائی تضحیک آمیز اور ناشائستہ زبان استعمال کی ہے سردار تنویر الیاس کا نہ صرف تازہ ترین بیان بلکہ گزشتہ کئی مہینوں کا ٹریک ریکارڈ بھی قابل اعتراض، غیر موزوں اور نامناسب بیانات سے بھرپور ہے

خیال رہے کہ 8 اپریل کو اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران سردار تنویر الیاس نے بالواسطہ طور پرعدلیہ پر الزام عائد کیا تھا کہ عدلیہ ان کی حکومت کے امور کو متاثر کر رہی ہے اور حکم امتناع کے ذریعے وزیراعظم کے دائرہ کار میں مداخلت کر رہی ہے

نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

:ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

تحریک عدم اعتماد کا خوف،وزیراعظم آزاد کشمیر کی پارلیمانی سیکرٹریز سمیت تمام ممبران اسمبلی پر گاڑیوں کی نوازشات

سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

عمران خان کا مظفر آباد جلسہ،وزیراعظم آزاد کشمیر کی کرسی خطرے میں

،وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اگر بلایا نہیں گیا تو انہیں جانا نہیں چاہیے تھا،

تنویر الیاس کے بیٹے کا آزاد کشمیر پولیس و مسلح ملزمان کے ہمراہ سینٹورس پر دھاوا، مقدمہ درج

Comments are closed.