وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نااہل، مظفر آباد ہائی کورٹ نے عہدے سے ہٹا دیا۔
ہائی کورٹ کے فل کورٹ نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس کو ڈس کوالیفائی کردیا ،سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت پر نااہل قرار دیا گیا،۔ ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں ان کی معافی کی درخواست قبول نہیں کی ، سردار تنویر الیاس کو عدالت برخاست ہونے تک سزا سنائی گئی،عدالت نے تنویر الیاس کو کسی بھی پبلک عہدے کے لیے نا اہل قرار دیا عدالت نے نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو بھی حکم جاری کردیا
تنویر الیاس آزادکشمیر کے واحد وزیراعظم ہیں جو نااہل ہوئے ہیں
قبل اذیں وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس نے عدلیہ کے خلاف دھمکی آمیز بیانات پر آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں پیش ہو کر معافی مانگ لی ،سردار تنویر الیاس کو تقریر میں دھمکی آمیز لہجہ اختیار کرنے پر آزاد کشمیر سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ نے طلب کیا تھا ، سردار تنویر الیاس آج آذاد کشمیر ہائیکوٹ میں پیش ہوئے، کیس کی سماعت چیف جسٹس ہائیکورٹ صداقت حسین راجہ کی سربراہی میں فل بینچ نےکی ،کیس کی سماعت کے دوران وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کی تقاریر کے کلپ چلائے گئے، جس کے بعد وزیراعظم آزاد کشمیر نے عدالت میں غیر مشروط معافی مانگ لی ،کہا کہ میرے کسی الفاظ سے جج ہرٹ ہوئے تو غیرمشروط معافی مانگتا ہوں
قبل اذیں وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کی عدم پیشی پر چیف جسٹس نے اظہار برہمی کیا، ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ وزیراعظم ہیلی کاپٹر خراب ہونے کے باعث پیش نہ ہو سکے،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ایڈوکیٹ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ قانون کے ساتھ ہیں یا عدالت کو برا بھلا کہنے والوں کے ساتھ،ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ ہم آئین و قانون کے ساتھ ہیں، وکیل نے کہا کہ وزیر اعظم کے ہیلی کاپٹر کے اڑان بھرنے میں کچھ مسئلہ ہے،وزیراعظم کی پیشہ کے لیے ایک گھنٹے کی مہلت دی جائے،عدالت نے ساڑھے گیارہ تک کی مہلت دے دی تھی
بعد اذاں وزیراعظم آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد سپریم کورٹ بھی پہنچ گئے سپریم کورٹ کا فل بینچ چیف جسٹس جسٹس سعید اکرم کی سربراہی میں سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس خواجہ نسیم اور جسٹس رضا علی خان شامل ہیں
وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس مظفر آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے ۔۔۔۔۔
مین گیٹ پر پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان جھڑپ pic.twitter.com/AGCMlXr0Z8— BaqiR.kaXmi (@s_m_b_k_1) April 11, 2023
تنویر الیاس کی عدالت پیشی کے موقع پر تحریک انصاف کے کارکنان بھی انکے ہمراہ تھے، اس موقع پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم بھی ہوا
نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ
عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش
:ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے
عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے
سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی
عمران خان کا مظفر آباد جلسہ،وزیراعظم آزاد کشمیر کی کرسی خطرے میں
،وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اگر بلایا نہیں گیا تو انہیں جانا نہیں چاہیے تھا،
تنویر الیاس کے بیٹے کا آزاد کشمیر پولیس و مسلح ملزمان کے ہمراہ سینٹورس پر دھاوا، مقدمہ درج