تنویر الیاس نے خود اپنے عہدے کی تضحیک کرائی،راجہ فاروق حیدر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ کل منگلا میں ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا
راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ واپڈا کی طرف سے وزیر اعظم آزاد کشمیر کو مدعو کیا جانا چاہیے تھا، واپڈابدمست ہاتھی ہے میرپور کے عوام سے دوبار زیادتی کی گئی،وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اگر بلایا نہیں گیا تو انہیں جانا نہیں چاہیے تھا،تنویر الیاس امریکی سفیر کے سامنے شہباز شریف کی بات کاٹ رہے تھے،وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس نے خود اپنے عہدے کی تضحیک کرائی،میرا بھی عمران خان سے احتلاف رہا لیکن کبھی گفتگو کے دوران نہیں روکا،سینٹورس مال کو ناقص انتظامی معاملات کی وجہ سے سیل کیا گیا ہوگا،اگر سینٹورس کیخلاف انتقامی کارروائی کی گئی تو میں مذمت کرتا ہوں،
لاہور سے صحافی و اینکر نجم ولی خان نے سماجی رابچے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کشمیر میں دو مرلے جگہ بھی نہیں خرید سکتا مگر ایک کشمیری پاکستان میں کروڑوں اور اربوں کی پراپرٹی بھی بنا سکتا ہے، پاکستانیوں کے کاروبار اور روزگار کے حقوق بھی چھین سکتا اور قوانین کی خلاف ورزی پر کشمیر کارڈ بھی کھیل سکتا ہے۔تنویر الیاس، ہماری محبتوں کا ناجائز استعمال مت کرو
واضح رہے کہ اسلام آباد کی انتظامیہ نے مشہور کثیرالمنزلہ شاپنگ مال سینٹورس کو سیل کر دیا ہے۔ سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کی مشترکہ کارروائی پیر اور منگل کی درمیانی شب عمل میں آئی رات گئے سینٹورس مال سے گارڈز اور دیگر انتظامی اہلکاروں کو باہر نکال کر سیل کر دیا بندش کے بعد سینٹورس مال کے ملازمین نے فیصل ایونیو پر احتجاج کیا پولیس کی بھاری نفری سینٹورس مال کے اطراف میں تعینات ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول اور فائر سیفٹی اقدامات نہیں اٹھائے گئے جبکہ آگ سے عمارت کو پہنچنے والے نقصان کا بھی ازالہ نہیں کیا گیا۔
نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ
عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش
:ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے
عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے
سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی
عمران خان کا مظفر آباد جلسہ،وزیراعظم آزاد کشمیر کی کرسی خطرے میں