زرتاج گل سے لڑائی،طارق بشیر چیمہ کو رواں سیشن کے لئے معطل کرنے کی قرارداد منظور

tariq zartaj

قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ کل ایک واقعہ ہوا جس سے بہت سے ممبران کی دل آزاری ہوئی، طارق بشیر چیمہ کو معطل کرنے کا سب کا متفقہ فیصلہ تھا،طارق بشیر چیمہ کو رواں سیشن کے لئے معطل کرنے کی قرارداد منظور کر لی گئی،اسپیکر نے طارق بشیر چیمہ کو معطل کرنے قرارداد پیش کی.

پارلیمنٹ ڈی چوک ہے نہ موچی دروازہ،خواجہ آصف اسمبلی میں برس پڑے
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے داخلی راستے 100 ڈیڑھ سو بندا کھڑا ہوتا ہے،یہاں سے دروازے سے باہر نہیں نکل سکتے،لفٹوں کے آگے لوگ کھڑے ہوتے ہیں،کوریڈور میں جلوس کی شکل میں لوگ کھڑے ہوتے ہیں،کسی وقت کوئی بندا پارلیمنٹ میں داخل ہو سکتا ہے،ہمیں سیکیورٹی کے خدشات ہیں، یہاں پر گیلری میں تعداد کو کم سے کم رکھیں ،نہ یہ موچی دروازہ ہے، نہ ڈی چوک ہے،اتنا رش ہوتا ہے آپ گاڑی میں نہیں بیٹھ سکتے

قومی اسمبلی کی راہداریوں میں ٹک ٹاکرز، یوٹیوبرز اور میڈیا کی طرف سے ویڈیو بنانے پر پابندی عائد
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میں نے 14 تاریخ کو ہدایات دی ہیں،جہاں گاڑیاں کھڑی ہوتی ہیں وہاں انٹرویو کےلئے روکا جاتا ہے،ہم سخت ایکشن لیں گے،اسپیکر ایاز صادق نے قومی اسمبلی کی راہداریوں میں ٹک ٹاکرز، یوٹیوبرز اور میڈیا کی طرف سے ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کر دی۔اسپیکر قومی اسمبلی قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا

” میں تمہاری ماں بہن کے کپڑے اتاروں گا”طارق بشیر چیمہ کی قومی اسمبلی میں زرتاج گل کو دھمکی

واضح رہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میں شدید تلخی ہوئی ہے، زرتاج گل اور طارق بشیر چیمہ کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ہے، طارق بشیر چیمہ زرتاج گل کی نشست کی جانب لپکے ,اپوزیشن کے اراکین طارق بشیر چیمہ کی جانب دوڑ پڑے ,سیکیورٹی اہلکار اور حکومتی اراکین بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کرتے رہے, آغا رفیع اللہ طارق بشیر چیمہ کو ایوان سے باہر لے گئے

ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

Comments are closed.