تیار رہیں، چین کسی بھی وقت حملہ کر سکتا ہے،بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف کا حکم

0
24

تیار رہیں، چین کسی بھی وقت حملہ کر سکتا ہے،بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف کا حکم

بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف ،بھارت کے سابق آرمی چیف جنرل بپن راوت خوفزدہ ہیں کہ چین بھارت پر کسی بھی وقت حملہ کر سکتا ہے

اس خدشے کا اظہار جنرل بپن راوت نے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ،جنرل بپن راوت کا کہنا تھا کہ چین کبھی بھی باز نہیں آئے گا اور چین کا جنگی جنون کا رخ بدل سکتا ہے، اب جنگ میدانوں میں نہیں بلکہ کہیں اور لڑی جا رہی ہے اسکے لئے بھی ہمیں تیار اور چوکنا رہنا ہو گا، چین بھارت پر سائبر حملہ کر کے ہمارے سسٹم کو خراب اور ہیک کر سکتا ہے اسلئے ہمیں سائبر سیکورٹی مضبوط کرنی ہو گی اور دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنانا ہو گا

جنرل بپن راوت کا سیمینار سے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ چین کے ساتھ کس قسم کے تعلقات رکھنے ہیں اس پر بات چیت چل رہی ہے تا ہم چین کے حملوں سے خود کو بے خبر نہیں کرنا چاہئے کوشش ہو گی کہ چین کے ساتھ امن میں رہیں اور کوئی جنگ نہ ہو لیکن سائبر حملہ اگر ہوا تو بھارت میں جواب دینے کی صلاحیت چین کے مقابلے میں بہت کم ہے، چین سائبر کے حوالہ سے بھارت سے بہت آگے ہے، اگر چین نے سائبر حملہ کر دیا تو ہمارا سسٹم تباہ ہو سکتا ہے، اسلئے سائبر حملوں سے نمٹنے کے لئے تیاری ہونی چاہئے

انڈیا کر رہا ہے پاکستان کے خلاف نئی سازش، بپن روات جھوٹ بولنے سے باز نہ آئے

بھارتی آرمی چیف پاک فوج کی حکمت عملی سے خوفزدہ، اپنی فوج پر لگائی پابندی

کشمیر میں سوشل میڈیا کا ہتھیار کے طورپرپاکستان کر رہا ہے استعمال،بھارتی آرمی چیف کی دہائی

بھارتی فوج کے جرنیل آئی ایس پی آر کی صلاحیتوں کے گیت گانے لگے

بھارتی پارلیمنٹ میں پیش کی جانے والی سرکاری رپورٹ کے مطابق بھارت میں 2019 کے مقابلے میں 2020 میں زیادہ سائبر حملے ہوئے، جنرل بپن روات کا کہنا تھا کہ ایک برس میں 12 لاکھ کے قریب سائبر حملے ہوئے اب اس میں مزید تیزی آ سکتی ہے، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ سائبر سیکورٹی کو مضبوط بنایا جائے، ہم بھارت کی مسلح افواج کے اندر ایک سائبر ایجنسی بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور ہر سروس کی اپنی سائبر ایجنسی بھی ہوتی ہے اگر ہم کسی سائبر حملے کی زد میں آ جائیں تو بھی حملہ کا نتیجہ زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتا ہے

جنرل بپن راوت نے سیمینار میں چین کے حوالہ سے اس بات کا اقرار کیا کہ سائبر حملوں کے حوالہ سے چین کو بھارت پر برتری حاصل ہے اور وہ بھارت سے بہتر کرم کار رہا ہے،

Leave a reply