طیارہ حادثے میں 42 افراد جاں بحق ہوئے مگر آپ نے سیکھا کیا؟ عدالت کا استفسار

0
45

طیارہ حادثے میں 42 افراد جاں بحق ہوئے مگر آپ نے سیکھا کیا؟ عدالت کا استفسار

 

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں اے ٹی آر طیاروں کے حادثات کی رپورٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

ڈائریکٹر سول ایوی ایشن، ڈی جی پی آئی اے انجنیئرنگ و دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت نے سول ایوی ایشن و دیگر حکام سے جواب طلب کر لیا

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا پی آئی اے نے اپنی رپورٹ کے بعد کسی پر ذمہ داری عائد کی؟ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارا حکم نہ ہوتا تو رپورٹ کبھی آتی ہی نہیں،جو رپورٹ آئی اسے عدالت آنے تک 4 سال لگے،

رپورٹ پڑھ کر نہ آنے پر عدالت نے متعلقہ حکام پر اظہار برہمی کیا،جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ یہ بتائیں، ان حادثات سے کیا سبق سیکھا؟ 42 افراد جاں بحق ہوئے مگر آپ نے سیکھا کیا ،کہا تھا کہ رپورٹ پڑھ کر آئیں مگر یہاں کوئی نہیں آیا،

حکام نے عدالت کو بتایا کہ پی آئی اے، سول ایوی ایشن سیفٹی اقدامات کو بہتر بنا رہی ہے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پچھلے حادثے کی ذمہ داری کس کی تھی تب بھی تو سیفٹی اقدامات کر رہے تھے، اس طرح کریں گے تو لوگ سفر کرنا چھوڑ دیں گے،

بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

پروازوں کی بندش، یورپی ممالک میں تعینات پی آئی اے عملہ بارے بڑا فیصلہ

پی آئی اے کی تباہی کا سفر جاری، مبشر لقمان سول ایوی ایشن پر برس پڑے

جسٹس محمد علی مظہر نےمتعلقہ حکام سے استفسارکیا کہ کیا جہاز چیک بھی کیجئے جاتے ہیں، یہ بتائیں، پی اے آئی کے پاس کتنے اے ٹی آر جہاز ہیں؟ جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ پی آئی اے کے پاس6 اے ٹی آر ہیں، عدالت نے استفسارکیا کہ خراب جہاز اڑانے کا ذمہ دار آخر کون ہے؟ یہ کیس مستقبل میں سبق سیکھنے سے تعلق رکھتا ہے،یہ بتائیں، تکنیکی خامیاں آنے پر سول ایوی ایشن کیا کرتی ہے؟

سول ایوی ایشن حکام نے عدالت میں کہا کہ اگلی سماعت پر رپورٹ عدالت میں پیش کردیں گے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مزید غلطیوں کی گنجائش ختم کرنے کے لیے کیا کر رہے ہیں؟

Leave a reply