تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا،وکیل پرائیویٹ سکولز نے کہا کہ ہمارے 3 اعتراض ہیں،کوروناکی وجہ سے بچوں کی آن لائن کلاسز ہو رہی ہیں، عدالت نے پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن کی وکیل کو پیرا کا نوٹی فکیشن پڑھنے کی ہدایت کی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا پرائیویٹ اسکولز منافع کماتے ہیں؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ بلڈنگ کے کرائے دے رہے ہیں،اساتذہ پڑھا رہے ہیں، اخراجات پہلےکی طرح ہیں، اسلام آباد میں 33 ہزار اساتذہ پرائیویٹ اسکولز کے ساتھ منسلک ہیں،ہمارا اعتراض یہ ہے کہ ہمیں سنا ہی نہیں گیا،ہم اسٹیک ہولڈرزہیں ہمیں سنیں پھر فیصلہ کریں ،پیراکے فیس اسٹرکچر رولز طے کرنے سے متعلق معاملہ انٹرا کورٹ اپیل میں زیرالتوا ہے، عدالت نے کہا کہ یہ تو غیر معمولی حالات میں پیرا نے فیصلہ کیا ہے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا

محمد بن سلمان کے گرد گھیرا تنگ، خوف کا شکار، سنئے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

شاہ سلمان کی طبیعت بگڑ گئی،سعودی عرب خطرناک راستے پر،اہم انکشافات ،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

محمد بن سلمان نے سابق جاسوس کے قتل کیلئے اپنا قاتل سکواڈ کینیڈا بھیجا

سعودی حکمرانوں کو خط کا جواب وزیراعظم کو کیسے ملا؟ سب حیران

سعودی سفیر اسلام آباد میں متحرک، حکومت کو بڑی پیشکش کر دی

سعودی سفارتکار کی ہلاکت بدترین دہشت گردی،ملزمان نہیں بچ سکیں گے، شیخ رشید کی یقین دہانی

واضح رہے کہ اسلام آباد کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں فیسز میں 20 فیصد کمی کا نوٹفکیشن جاری کیا گیا تھا جسے پرائیویٹ سکولز نے عدالت میں چیلنج کیا ہے

Shares: