ٹیسٹ سیریز میں کامیابی ،موجودہ اور سابق کرکٹرز کی پاکستان کو جیت کی مبا رکباد

0
22

ٹیسٹ سیریز میں کامیابی ،موجودہ اور سابق کرکٹرز کی پاکستان کو جیت کی مبا رکباد
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی،موجودہ اور سابق کرکٹرز نے پاکستان کو جیت کی مبا رکباد دی ہے

عمر گل کا کہنا تھا کہ حسن علی اور شاہین آفریدی کی پرفارمنس شاندار ہے،عماد وسیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے بہترین پرفارم کیا،

روحیل نذیر کو ایمرجنگ پلیئر کا ایوارڈ دیا گیا ،ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر محمد رضوان کو قرار دیا گیا ،حسن علی پلیئر آف دی میچ قرار پائے سن علی نے میچ میں دس کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

حسن علی کا کہنا تھا کہ سیریز بہت اہم تھی میں کم بیک کررہا تھا ،بطور کھلاڑی خواب ہوتا ہے کہ اسٹرانگ کم بیک ہو ،صرف یہی ذہن میں تھا کہ میری پرفارمنس ایسی ہو کہ ٹیم جیتے،

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ بہت شکر ہے کہ اچھی پرفارمنس پر ایوارڈ ملا ،محنت اور ہمت کی، جس کی وجہ سے کامیابی ملی بال کو دیکھتے ہوئے کھیلتا ہوں

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اتنی اچھی کامیابی ملی ،جنوبی افریقہ کے پاکستان آنےکا شکریہ ،ٹیم سپورٹ جب کرتی ہے تو پریشر محسوس نہیں ہوتا ،حسن علی نے بہترین کم بیک کیا حسن علی ایک سال بعد ڈومیسٹک میں پرفارم کرکے واپس آیا اور شاندار بولنگ کی ،اچھی ٹیم کے خلاف جیت پوری ٹیم کو اعتماد دیتی ہے ،جو غلطیاں کی ہیں انہیں مستقبل کےلئے ٹھیک کرنے کی کوشش کریں گے

ڈی کوک کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹنگ اچھی نہیں رہی پاکستان نے بہت اچھا کھیلا

پنجاب کے صوبائی وزیر کھیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں فتح اور سیریز میں کلین سیوپ کرنے پر مبارکباد۔17 سال بعد جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کی فتح میں فواد عالم، محمد رضوان،حسن علی اور شاہین آفریدی نے اہم کردار ادا کیا۔ جنوبی افریقہ ٹیم نے بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔

Leave a reply