’شکریہ اللہ، شکریہ عوام:عمران خان کا سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

0
38

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ڈپٹی اسپکر پنجاب اسمبلی رولنگ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

ٹویٹر پیغام میں سابق وزیراعظم نے سپریم کورٹ کے ججز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

دوسری طرف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے لکھا کہ میں سپریم کورٹ کے ججوں کی ہر طرح کی دھمکیوں کے خلاف ثابت قدم رہنے اور آئین اور قانون کی حکمرانی بحال کرنے پر میں ججز کو سراہتا ہوں

 

 

سابق وزیراعظم نے پنجاب ضمنی الیکشن میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے بڑی تعداد میں گھروں سے نکلنے پر پنجاب کے عوام کا بھی شکریہ ادا کیا ہے جبکہ مزید لکھا ہے کہ میں بیرسٹر علی ظفر اور ان کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دیتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کردیا۔

 

 

سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے دوران اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد کرنے کی رولنگ کو کالعدم قرار دے دیا۔چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے 11 صفحات پر مشتمل فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز شریف کا وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے حلف غیر آئینی تھا۔

Leave a reply