ملک میں گندم کی کوئی قلت نہیں،کوئی بحران پیدا نہیں ہوگا:طارق بشیر چیمہ

0
34

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ ملک میں گندم کی کوئی قلت نہیں، ہمارے پاس وافر سٹریٹجک ذخائر موجود ہیں، کسی قسم کا کوئی بحران پیدا نہیں ہوگا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں سید حسین طارق اور دیگر کی طرف سے اٹھائے گئے نکات کے جواب میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ کچھ ایسے معاملات ہیں جن پر ہر وقت کام جاری ہوتا ہے۔ قطعاً پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ملک میں گندم کے مناسب ذخائر موجود ہیں۔ ہمارے پاس گندم کا اتنا ذخیرہ موجود ہے جس کی وجہ سے کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس جو بیجوں کی فہرست ہے وہ ہمیں سندھ اور بلوچستان نے تجویز کئے ہیں۔

الیکشن کمیشن عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس پر فیصلہ کل سنائےگا

قبل ازیں سید حسین طارق نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ سیلاب سے ہونے والی تباہی سب نے دیکھی ہے، لاکھوں ایکڑ زمین اب بھی پانی کے نیچے ہے، وہاں کاشتکاری نہیں ہو سکتی، وفاقی اور سندھ حکومت اپنا کردار ادا کر رہی ہے مگر زراعت پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں ملیریا اور دیگر بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ مویشیوں میں بھی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خوراک اور غذائی تحفظ کا مسئلہ بھی سامنے آرہا ہے۔ اس سال گندم کی کاشت کے ایریا میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔ اس صورتحال کے تناظر میں ہمیں غذائی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا۔ ہمیں پیداوار میں اضافے کے لئے بھی اقدامات کرنے ہوں گے۔ اس وقت 30 فیصد خوراک کی ضروریات ہم اپنی زراعت سے پوری نہیں کر سکتے۔

سید حسین طارق نے کہا کہ اعلی معیار کا بیج ہم ابھی تک نہیں بنا سکے، میں ایک چھوٹا سا کسان ہوں مجھے ان کے حالات کا پتہ ہے۔ اتنا پانی کھڑا تھا کہ وہ ایک چولہا تک نہیں جلا سکتے تھے۔ ہمارے زرعی شعبے میں اتنی صلاحیت ہے کہ ہم اپنے تمام مسائل کا حل کر سکتے ہیں۔ ہمیں بہتر بیج دینے کے حوالے سے چین کے ساتھ ایک معاہدہ ہو چکا ہے

Leave a reply