ٹائیگرفورس کے اہلکاروں کا کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر رشوت لینے کا انکشاف

0
40

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راوی روڈ ریسٹورنٹ سے ٹائیگرفورس کے اہلکاروں کے رشوت لینے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی۔

مسلم لیگ (ن)کی رکن اسوہ آفتاب کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیا ہے کہ راوی روڈ فوڈ ریسٹورنٹ ورکرز کی جانب سے ماسک نہ پہننے پر ٹائیگر فورس کے اہلکاروں نے دکاندار سے 2 ہزار رشوت طلب کی۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ ٹائیگر فورس کےممبران نے ضلعی انتظامیہ کو ریسٹورینٹ کی شکایت نا کرنے کی یقین دھانی کروائی اور چلتے بنے۔ ٹائیگر فورس کے ممبران نے گلے میں ٹائیگر فورس کے کارڈز بھی پہن رکھے تھے۔

قرار دادمیں مطالبہ کیا گیا کہ رشوت خور ٹائیگر فورس کے اہلکاروں کیخلاف کاروائی لائی جائے اور ریسٹورنٹ سے رشوت لینے والے ٹائیگرفورس کے اہلکاروں کو عوام کے سامنے لایا جائے

بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

سندھ میں ٹائیگر فورس کب سے کریگی کام؟ رجسٹریشن کروانے والوں کی تعلیمی قابلیت سامنے آ گئی

اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، کب سے شروع کرے گی کام؟ کتنی خواتین نے کروائی رجسٹریشن

غریب کو ابھی تک ایک روپیہ نہ ملا، ٹائیگر فورس کی شرٹس پر حکمران جماعت نے 45 کروڑ لگا دیئے

کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، وزیراعظم آفس کی جانب سے اہم ہدایات جاری

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کے ساتھ متحرک ارکان اسمبلی کی رپورٹ بھی طلب کی تھی، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بتایا جائے کس رکن اسمبلی نے ٹائیگر فورس کو متحرک کرنے میں کتنا کردار ادا کیا،عوامی نمائندوں کی جانب سے نوجوان رضا کاروں کی سرپرستی ضروری ہے،ٹائیگر فورس مستقبل میں ملک کا قیمتی اثاثہ بننے جا رہی ہے

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کی خدمات کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے,،ٹائیگر فورس کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا گیا یے, ٹائیگر فورس کو ضلع,تحصیل, یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر مانیٹر کیا جا سکے گا, ایپلیکیشن کے ذریعے سمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کروانے میں بھی آسانی ہو گی,

Leave a reply