برطانوی شہریت یافتہ پاکستانی ٹک ٹاکر نے غلطی سے سر میں گولی مار لی

سرگودھا میں ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور زندگی نگل لی ہے۔ برطانوی نژاد 20 سالہ پاکستانی نوجوان منتظر مہدی حسن سر پرپستول رکھ کر ٹک ٹاک بنا رہا تھا کہ گولی چلنے سے جاں بحق ہوگیا۔ منتظرمہدی رشتہ داروں سے ملنے پاکستان آیا تھا جس کی ٹک ٹاک بناتے ہوئے جان چلی گئی جبکہ ورثاء نے پوسٹمارٹم کرانے سے انکار کردیا۔ علاقہ مجسٹریٹ کی اجازت سے تھانہ ساجد شہید پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کر دی ہے۔ نوجوان کی ہلاکت سے گھر میں کہرام مچ گیا جبکہ تھانہ شہید پولیس نے مختلف پہلوﺅں سے تفتیش شروع کر دی۔ نوجوان برطانیہ سے رشتہ داروں سے ملنے پاکستان آیا تھا.


خیال رہے کہ اس سے قبل تحصیل کبل کے علاقے مابنڑ میں ٹک ٹاک نے نوجوان کی جان لے لی تھی. ٹک ٹاک کے لئے ویڈیو بناتے ہوئےانیس سالہ حمیدا للہ چل بساتھا، انیس سالہ حمیداللہ سر پر پستول رکھ کر ویڈیو بنارہاتھا کہ گولی چل گئی ، نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے کبل اسپتال منتقل کردیا گیاتھا.

ٹک ٹاک اس سے قبل پاکستان سمیت مختلف ممالک میں کئی لوگوں کی موت کا سبب بن چکا ہے۔ پاکستان میں آئے روز ٹک ٹاک کی وجہ سے پیش آنے والے حادثات رپورٹ ہوتے رہتے ہیں جن میں نوجوان منفرد ویڈیو بنانے کے چکر میں اپنی جان سے ہی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ پاکستان میں ٹک ٹاک کے شوقین افراد کی تعداد لاکھوں میں ہے جو اپنی ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرتے ہیں، اس دوران ہزاروں نوجوان خطرناک انداز میں ویڈیو بنا کر ایپ پر ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں جس کے باعث گزشتہ ایک سال کے دوران درجنوں نوجوان اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں
امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
ٹک ٹاک کی وجہ سے اس سے پہلے بھی کئی واقعات سننے میں آ چکے ہیں۔ گذشتہ برس کراچی کے علاقہ گلستان جوہر میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جہاں سیکیورٹی گارڈ سر پر پستول رکھ کر ٹک ٹاک ویڈیوبنارہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ٹک ٹاک کی وجہ سے ڈجکوٹ میں صارم نامی نوجوان کی جان بھی چلی گئی تھی۔

Shares: