تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر کو اب چپ کا روزہ رکھ لینا چاہیے،وزیراعلٰی پنجاب کا اپوزیشن پر لفظی وار

0
41

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے کورونا پر منفی سیاست کر کے قوم کو تقسیم کر نے کی ناکام کوشش کی،

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کا میاب ثابت ہوئی ہے، تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر کو اب چپ کا روزہ رکھ لینا چاہیے، اپوزیشن رہنما مشکل کی گھڑی میں عوام کو اکیلا چھوڑ کر صرف بیان داغنے تک محدود رہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو عید الاضحی پر احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیئے، حکومتی کاوشوں، عوام کے تعاون سے کورونا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملی، عید پر کورونا پھیلاؤ روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل ضروری ہے، عوام کے تعاون سے ہی کورونا پر قابو پایا جاسکے گا۔

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

خبردار،آ ئندہ 30 دن سخت احتیاط کریں ، کرونا شدت پکڑ رہا ہے، نقصان کی صورت میں ذمہ دار آپ خود ہونگے

لاہور کا کوئی محلہ کرونا سے محفوظ نہیں، 6 لاکھ 70 ہزار مریضوں کا اندازہ، وزیراعلیٰ کو بھجوائی گئی سمری میں انکشاف

میری خالہ نے بتایا کہ ہمسائے کے لوگ کرونا کا شکار، کوئی موت کے ڈر سے ہسپتال جانے کو تیار نہیں، گھر میں جانیں دے رہے

وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ گھر میں رہیں محفوظ رہیں پر عمل کر کے شہری خود اور دوسروں کو کورونا سے بچائیں، میل جول جتنا کم ہو گا، اتنا ہی بیماری کا پھیلاؤ کم ہوگا، پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے کورونا وباء میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا، کورونا نے پوری دنیا میں سیاسی، سماجی اور معاشی تبدیلیاں برپا کی ہیں

Leave a reply