توہین عدالت کی درخواست پر دو افسران کی ہوئی طلبی

0
42
lahore highcourt

توہین عدالت کی درخواست پر دو افسران کی ہوئی طلبی

لاہور ہائی کورٹ میں چیف پوسٹ ماسٹر جنرل پوسٹ آفس کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے چیف پوسٹ ماسٹر جنرل پوسٹ آفس مسز ثمن شیرازی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ،مسٹر جسٹس جواد حسن نے فرحت خان کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار نے کہا کہ اسکے والد حبیب الرحمن نے بچوں کے نام پر دس سال کے لیے ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ خریدے. اسکو حکومت کی پالیسی کے تحت ان سرٹیفیکیٹ پر منافع نہ دیا گیا. عدالت نے اسکی درخواست دادرسی کے لیے چیف پوسٹ ماسٹر جنرل کو بھجوا دی کہ اس پر قانون کے مطابق فیصلہ کریں.عدالت کے حکم کی پاسداری نہیں کی گئی.عدالت چیف پوسٹ ماسٹر جنرل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے

قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ میں ایم ڈی واسا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی عدالت نے ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ،مسٹر جسٹس جواد حسن نے شادباغ کے کے کے اکبر علی کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار نے کہا کہ شہزاد روڈ مین سیوریج سسٹم کی خرابی کی وجہ سے اہل علاقہ کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا. اس نے واسا حکام کو سیوریج سسٹم کی بحالی کی درخواست دی. مگر کارروائی نہ ہوئی.عدالت نے اسکی درخواست دادرسی کے لیے ایم ڈی واسا کو بھجوا دی کہ شکایت کا ازالہ کریں.عدالت کے حکم کی تعمیل نہیں کی گئی. عدالت ایم ڈی واسا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے.

یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

Leave a reply