توشہ خانہ کیس، سائفر کیس کی سماعت ملتوی، گواہان دوبارہ طلب

0
157
imran khan shah mehmod qureshi

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں کی

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی، امجد پرویز، سہیل عارف اور عرفان بھولا عدالت پیش ہوئے۔وکیل صفائی سردار لطیف کھوسہ عدالت پیش نہ ہوئے،وکلاء صفائی نے استدعا کی کہ لطیف کھوسہ آج دستیاب نہیں،سماعت ملتوی کی جائے،نیب گواہان کے بیانات بھی قلمبند نہ ہوسکے،عدالت نے سماعت کل 13 دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی

دوسری جانب سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 15 جنوری تک ملتوی کردی گئی،سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے سرٹیفائیڈ کاپی موصول نہ ہونے کے باعث ملتوی کی گئی،سماعت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی،بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس میں گواہان دوبارہ طلب کر لئے گئے،آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے سماعت 15 جنوری تک کیلئے ملتوی کردی،وکلاء صفائی علی بخاری، بیرسٹر تیمورملک اور دیگر عدالت پیش ہوئے،عدالت نے شاہ محمود قریشی کے بہنوئی پیر احمد قریشی کی وفات پر فاتحہ خوانی کرائی،وکلاء صفائی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ فیصلہ کی کاپی عدالت میں پیش کی گئی،عدالت نے پانچ گواہان کو دوبارہ طلب کرلیاگیا،طلب کیے جانے والے گواہان میں اقراء اشرف، عمران ساجد، شمعون قیصر، فرخ عباس اور حسیب بن عزیز شامل ہیں

سائفر کیس کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی 

سائفر کیس، آج مایوسی ہوئی، عدالت کو کہا فیصلے کو منوائیں، وکیل عمران خان

سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

Leave a reply