شمالی شام میں ترک فوجی آپریشن، کویت کاردعمل

0
45

ترکی کی مسلح افواج کی طرف سے شمالی عراق میں آپریشن کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس حوالے سے کویت نے بھی اپنا بیان دے دیا ہے

ترکی کا شام میں فوجی آپریشن شروع

کویت نے شمال مشرقی شام میں ترکی کی کارروائی کو خطے میں استحکام اور امن کے لئے براہ راست خطرہ قرار دیا اور اس پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا۔ کویت کے علاوہ متحدہ عرب امارات اور بحرین سمیت متعدد عرب ممالک کی اس کارروائی کی مذمت کی۔

واضح رہے کہ ترکی کی مسلح افواج نے شمالی شام میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف پیس سپرنگ آپریشن کا آغاز کر دیاہے۔اس کارروائی کی اطلاع ترک صدر رجب طیب اردگان نے ٹویٹر پردی۔

شام میں ترکی کی فوجی کارروائی کی ایران نے مخالفت کردی،حالات مزید خراب

اردگا ن نے ترکی، انگریزی اور عربی زبان تینوں زبانوں میں پیغام لکھا ہے ۔اردگان کے مطابق ترک مسلح افواج نے شامی فوج کے ہمراہ شمالی شام میں پی کے کے،وائے پی جی اور داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف پیس سپرنگ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

ترکی شام میں فوجیں‌ کیوں اتارنے والا

اردگان نے آپریشن کے مقاصد میں لکھا ہے کہ اس کا مقصد ترکی کی جنوبی سرحدوں پر قائم کیے جانے کی کوشش ہونے والی دہشت گرد راہداری کے احتمال کو ختم کرنا اور خطے میں امن وامان کا قیام ہے۔

Leave a reply