مزید دیکھیں

مقبول

متحدہ عرب امارات نے 325 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا

حکومت پاکستان کی درخواست پر عید کے پرمسرت موقع پر متحدہ عرب امارات نے 325 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا ہے، پاکستانی شہری اپنے اہلخانہ کے ہمراہ عید گزاریں گے،

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اماراتی صدر شیخ محمد بن زایدالنہیان کی ہدایت پرمختلف جیلوں میں قید 325 قیدیوں کو رہا کر دیا، عرب امارات کی حکومت نے پاکستانی حکومت کی جانب سے خصوصی درخواست پر قیدیوں کو رہا کیا، یو اے ای میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ معمولی جرائم میں قید 325 پاکستانیوں کو رہا کیا گیا ہے جو عید اپنے اہلخانہ کے ہمراہ پاکستان میں گزاریں گے ،متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کا کہنا تھا کہ ہم اماراتی صدر شیخ محمد بن زایدالنہیان کے خصوصی شکر گزار ہیں پاکستانیوں کو لیگل سروس فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں

متحدہ عرب امارات کا قومی دن مبارک ہو!!! — بلال شوکت آزاد

متحدہ عرب امارات کے51 ویں قومی دن پر تصویری نمائش کا انعقاد

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب کی ٹیلی فونک بات چیت 

سیلاب متاثرین کی مدد میں متحدہ عرب امارات کا مثالی کردار

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

محمد بن زید النہیان متحدہ عرب امارات کے نئے صدر بن گئے،

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزیبی کی ملاقات

مقامی ہوٹل میں متحدہ عرب امارات کے 51ویں قومی دن کی تقریب منعقد ہوئی

واضح رہے کہ پاکستانی بیرون ممالک کام کے لئے جاتے ہیں اور وہاں قانون توڑنے سمیت معمولی جرائم میں جیلوں میں بند ہو جاتے ہیں جس پر پاکستانی حکومت قیدیوں کی رہائی کے لئے مسلسل کوشش جاری رکھتی ہے، ماضی میں بھی عرب امارات سے قیدیوں کو رہا کروایا جا چکا ہے، عرب امارات پاکستان کا دوست ملک ہے جس نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا،پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات دیرینہ اور دائمی ہیں، 1971 میں متحدہ عرب امارات کے قیام کے بعد پاکستان دنیا کا پہلا ملک تھا جس نے اسے آگے بڑھ کر نہایت پرجوش انداز میں نہ صرف تسلیم کیا تھا بلکہ اس کی جانب دست تعاون بھی دراز کیا تھا اس وقت سے لے کر آج تک پاکستان نے دوستی کے اس رشتے کو نہ صرف برقرار رکھا ہے بلکہ اسے وسیع سے وسیع تر کرنے کی کوشش کی ہے پاکستانی کمیونٹی تب سے لے کر آج تک یو اے ای کی ترقی اور تعمیر میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے۔ دونوں ممالک میں تاریخی، ثقافتی اور معاشی رشتے قائم ہیں

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan