کیف: یوکرین کے کروز میزائل حملے میں روس کے بحری جنگی جہاز ’موسکوا‘ کونقصان پہنچا ہے۔

باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا نے یوکرینی حکام کے حوالے سے بتایا کہ یوکرین نے بحیرہ اسود میں موجود روس کے جنگی بحری جہاز پر2 کروز میزائل فائرکئے جس کے بعد جہازمیں دھماکہ سنائی دیا اورجہاز کونقصان پہنچا۔

یوکرین جنگ:امریکہ میں چالیس سالہ مہنگائی کےتمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

روسی حکام نے بحری جنگی جہاز’موسکوا‘ کوشدید نقصان پہنچنے کی تصدیق کی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ جہاز کونقصان پہنچنے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔ٕ

قبل ازیں روس کی حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ محصور شہر ماریوپول میں ایک ہزار سے زائد یوکرینی فوجیوں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں روس کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا تھا ۔ماریوپول مشرقی یوکرین کا ایک اہم اسٹریٹجک بندرگاہی شہر ہے جس کا روسی فورسز نے ایک ماہ سے محاصرہ کر رکھا ہے۔

ولادیمیر پیوٹن یوکرین میں نسل کشی کے ذمہ دار ہیں،امریکی صدر

روس کے مطابق ہتھیار ڈالنے والے 162 فوجی افسران میں 47 خواتین بھی شامل ہیں۔ بتایا گیا تھا کہ ان میں سے ایک سو سے زائد اہلکار زخمی بھی تھے۔

جبکہ یوکرین کی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ اس کے پاس اپنے فوجیوں کے ہتھیار ڈالنے کے دعوے کے حوالے سے ابھی تک کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔

دوسری جانب امریکا نے یوکرین کو100ملین ڈالرکی اضافی فوجی امداد دینے کا اعلان کیا ہے روس نے پابندیوں کے جواب میں امریکی ارکان پارلیمنٹ اورکینیڈین سینٹرز پرپابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔

روس نے یوکرین پر ماسکو کے حملے کے ردعمل میں دوما کے 328 ارکان کے خلاف امریکا کی پابندیوں کے جواب میں ایوان نمائندگان کے 398 ارکان پر’’آئینہ پابندیاں‘‘عائد کیں

روسی توانائی اور دیگر اشیا کی درآمدات میں اضافہ بھارت کے مفاد میں نہیں،امریکا

امریکی صدر جوبائیڈن نے روسی فیڈریشن کی وفاقی اسمبلی دوما کے 328 اراکین کے خلاف 24 مارچ کو پابندیاں عاید کی تھیں۔روس کی وزارتِ خارجہ نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ امریکی ایوانِ نمائندگان کے 398 ارکان کے خلاف آئینہ پابندیاں متعارف کرائی جا رہی ہیں امریکی کانگریس کے ایوان زیریں کی کمیٹیوں کی قیادت اور چیئرمینوں سمیت ان افراد کو جاری اقدامات کی بنیادپر روسی اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے-

وزارت خارجہ نے کہاکہ امریکا کی جانب سے مسلسل عائد کی جانے والی پابندیوں کے پیش نظر مستقبل قریب میں روس کے نئے جوابی اقدامات کے اعلانات کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ان میں اسٹاپ لسٹ میں شامل افراد کی تعداد میں اضافہ اوردیگرجوابی اقدامات شامل ہیں۔

ادھر یوکرین کے صدرولادیمیرزیلنسکی نے بیان میں کہا ہے کہ اگرروس امن معاہدہ نہیں کرنا چاہتا تواسے عالمی برادری سے نکل جانا چاہئیے-

سفارت کاری کے بھیس میں جاسوسی کا الزام ،فرانس نے 6 مشتبہ روسیوں کو ملک سے بے دخل…

Shares: