نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو اغوا کر کے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار
نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو اغوا کر کے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں طالبہ کو اغوا کر کے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتارکر لیا ہے
نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو ملزم نے یونیورسٹی کے باہر سے اغوا کیا تھا، پولیس کے مطابق لاہور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، آئی جی پنجاب کے واضح احکامات ہے کہ خواتین اور بچوں سے زیادتی اور تشدد کے واقعات پر زیرو ٹالرنس ہےملزم کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی گزشتہ روز لاہور میں ہی نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو اغوا کر کے جنسی زیاتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، نواب ٹاؤن کے علاقے میں واقعہ پیش آیا جہان بی ایس انگلش کی ایک طالبہ کو یونیورسٹی کے باہر سے زبردستی اٹھایا گیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کیا تھا اور ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے تھے
دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس کی ہدایت پراقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ماہ نومبر میں سنگین نوعیت کے جرائم۔مفرور اشتہاریوں سمیت 535 ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں،ناجائز اسلحہ۔سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش سمیت 30 ملزمان گرفتار کر لئے گئے، ملزمان کے قبضہ سے 05 آٹومیٹک رائفلز۔25 پسٹلز و گولیاں برآمد کی گئی ہیں،منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 66 ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں،ملزمان کے قبضہ سے 25 کلو گرام سے زائد چرس۔03 کلو گرام آئس۔528 لٹر شراب برآمد کی گئی ہے، قمار بازوں کے خلاف کارروائی میں 54 ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے نقدی برآمد کی گئی ہے، ایس پی اقبال ٹاؤن رضا تنویر کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے
قبل ازیں ایس پی سول لائنز رضا صفدر کاظمی کی قیادت میں قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،مزنگ پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کاروائی کی، بدنام زمانہ جوارئیے چاند اور ٹمی کے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارا، بدنامِ زمانہ بک میکرز چاند اور ٹمی کے گینگ کا اہم کارندہ منشیات سمیت مزنگ پولیس کے شکنجے میں آ گیا،ایس ایچ او مزنگ کا کہنا ہے کہ بک میکرز مُرلی کو جواء بک کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔بد نام زمانہ بک میکرز مُرلی کے قبضہ سے 1 کلو 360 گرام چرس،110 گرام آئس برآمد کی گئی۔ریکارڈ یافتہ بک میکرز مُرلی کے قبضہ سے 3 پسٹل اور درجنوں گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔قمار باز مُرلی کے قبضے سے لاکھوں روپے داؤ پر لگی رقم،موبائل فونز اور نوٹ بک برآمد کی گئی، گرفتار ملزم مُرلی کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج لیا گیا ہے مزید تحقیقات جاری ہیں
خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار
طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی
راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار
طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا
پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار
خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم
جناح ہسپتال کا ڈاکٹر گرفتار،نرسز، لیڈی ڈاکٹرز کی پچاس برہنہ ویڈیو برآمد
خواتین نرسزکی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالے ملزم کی ضمانت پر ہوئی سماعت
ہنی مون پر گئے نوجوان نے موبائل فون خریدنے کیلئے بیوی کو فروخت کر دیا