نائجیریا میں زہریلا مشروب پینے سے 48 افراد ہلاک

نائجیریا کی جنوب مغربی ریاست اوندو میں زہریلے الکوحل اور جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ مشروب پینے سے 48 افراد ہلاک اور 182 بیمار ہوگئے، جبکہ 5 افراد مکمل طور پر بینائی سے محروم ہوگئے۔
نائجیریا کی نیشنل ایجنسی فار فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن اینڈ کنٹرول (NAFDAC) کے مطابق متاثرہ افراد نے مقامی طور پر تیار کیا گیا الکو حل اور جڑی بوٹیوں کا مرکب استعمال کیا تھا، جسے مقامی میڈیا میں ’منکی ٹیل‘ کے نام سے بھی بیان کیا گیا ہے۔ اموات ریاست اوندو کے 3 اضلاع میں ہوئی ہیں۔
حکام کے مطابق اس مشروب کے استعمال سے متعلق پہلے کیسز رواں ماہ کے آغاز میں سامنے آئے تھے، تاہم متاثرین کی تعداد بتدریج بڑھتی گئی۔ لیبارٹری ٹیسٹ میں مشتبہ مشروب کے نمونوں میں مہلک کیمیکل میتھانول کی انتہائی زیادہ مقدار کے علاوہ انڈیکا قسم کی بھنگ کے اجزا بھی پائے گئے۔
نائجیریا کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے بتایا کہ مشروب کی تیاری اور فروخت کے الزام میں 15 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے, میتھانول انتہائی زہریلا کیمیکل ہےجو جسم کےاہم اعضا کو ناکارہ بنا کرموت کا سبب بن سکتا ہےاور اس کےاستعمال سےمستقل نابینائی بھی ہوسکتی ہے, متاثرین میں سے 5 افراد مکمل طور پر نابینا ہوچکے ہیں جبکہ 2 افراد کی بینائی جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے حکام نے وا قعے کی مزید تحقیقات اور زہریلے مشروب کی تیاری و فروخت میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔
مزید پڑھیں





