Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ایس سی او کے قومی کوآرڈینیٹرز کا 3 روزہ اجلاس کل سے اسلام آباد میں ہوگا

islamabad

پاکستان کی زیرصدارت شنگھائی تعاون تنظیم کے قومی کوآرڈینیٹرز کا پہلا اجلاس 28 سے 30 ستمبر تک اسلام آباد میں ہوگا-


دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک کے قومی کوآرڈینیٹرز اور ایس سی او سیکریٹریٹ کے نمائندے شرکت کریں گے، اجلاس کی صدارت پاکستان کے قومی کوآرڈینیٹر کریں گے۔،اجلاس میں ایس سی او کے باہمی تعاون اور رابطہ کاری سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ پاکستان کی چیئرمین شپ کے دوران سرگرمیوں کے پروگرام اور آئندہ ایس سی او اجلاسوں اور تقریبات کی تیار یو ں پر بھی غور کیا جائے گا۔


دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان 27-2026 کے لیے ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کی صدارت کر رہا ہے اور اس دوران تنظیم کے مقاصد کو ’وژن کو عملی اقدامات میں بدلنا رابطہ کاری، جدت اور مشترکہ خوشحالی‘ کے عنوان کے تحت آگے بڑھانے پر توجہ دی جائے گی۔


https://x.com/ForeignOfficePk/status/2104096753926721868?s=20


دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی چیئرمین شپ میں باہمی رابطوں کے فروغ، جدت کو آگے بڑھانے، معاشی تعاون میں اضافے اور عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی، تاکہ رکن ممالک کے مشترکہ وژن کو عملی اور باہمی مفاد پر مبنی اقدامات میں تبدیل کیا جاسکے۔


اجلاس پاکستان کی چیئرمین شپ کے تحت ایس سی او کی سرگرمیوں کے آغاز کی اہم کڑی ہوگا اور تنظیم کے مختلف اعلیٰ سطحی اجلاسوں اور سرگرمیوں کی تیاری میں معاون ثابت ہوگا،ان سرگرمیوں میں اگست 2027 میں پاکستان کی میزبانی میں ہونے والا ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کا اجلاس بھی شامل ہے-