Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اسلام آباد، کے پی سیمت ملک کے بیشتر حصوں میں بارش ییشگوئی

Balochistan-receives-first-winter-rain

محکمہ موسمیات نے ملک کے چند حصوں میں جبکہ دیگر حصوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے-


محکمہ موسمیات نے اتوار سے ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے تاہم شام اور رات کے اوقات میں اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں دن بھر موسم خشک رہے گا، تاہم شام یا رات کے وقت مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہونے کا امکان ہے،اس دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جس کے امکانات 40 فیصد بتائے گئے ہیں۔


علاوہ ازیں خطہ پوٹھوہار کے دیگر علاقوں میں بھی رات کے اوقات میں بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے،اتوار کو اسلام آباد میں سورج صبح 5:56 پر طلوع اور شام 6:01 پر غروب ہوگا۔


صوبہ پنجاب کے بیشتر میدانی اضلاع میں دن کے وقت سورج پوری آب و تاب سے چمکے گا اور موسم گرم رہے گا،تاہم شام اور رات کے اوقات میں مری، گلیات، راولپنڈی، میانوالی، اٹک اور چکوال میںٓ گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق خوشاب، سرگودھا، بھکر، نور پور تھل، جھنگ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، لاہور، گوجرانوالہ اور منڈی بہاؤالدین میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے،ا ن میں سے چند مقامات پر موسلا دھار بارش اور شدید ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے -


خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقے خشک رہیں گے لیکن ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، وزیرستان، لکی مروت، کرک، پشاور، نوشہرہ، کرم، کوہاٹ اور ہنگو میں آندھی اور بارش متوقع ہے،ان علاقوں  میں چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔


دوسری جانب گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف مقامات پر بھی ہلکی بارش اور گرج چمک کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں،سندھ اور بلوچستان کے بیشتر حصوں میں موسم بدستور گرم اور خشک رہے گا، تاہم سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔