Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پنجاب اور اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 10 روز کی توسیع

مصنف:

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز کی تعیناتی میں 10 روز کی توسیع کر دی گئی۔


ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز اہلکاروں کی تعیناتی کی مدت 5 اکتوبر سے بڑھا کر 15 اکتوبر 2026 کر دی ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز کی تعیناتی میں توسیع چیف کمشنر اسلام آباد اور محکمہ داخلہ پنجاب کی درخواست پر کی گئی ہے۔


ذرائع کے مطابق تعینات رینجرز اہلکار چیف کمشنر اسلام آباد اور صوبائی حکومت کی جانب سے تفویض کردہ فرائض انجام دیں گے۔