Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر کی نئے سعودی سفیر کے لیے نیک تمنائیں

hafi masood ahar
مصنف:

لاہور ( )پاکستان اسلامک کونسل کی طرف سے نئے سعودی سفیر میجر جنرل ( ر ) ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی کے لیے نیک تمنائیں،نیک خواہشات اور کامیابی کی دعا ۔ اسلامک کونسل کے چیئرمین اور جامعہ سعیدیہ سلفیہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر نے اپنے تہنیتی پیغام میں امید ظاہر کی ہے کہ ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی کی سفارتی ذمہ داریوں کا آغاز پاک سعودی تعلقات کے مزید استحکام اور وسعت کا باعث بنے گا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات محض دو ریاستوں کے درمیان سفارتی روابط کا نام نہیں بلکہ یہ برادرانہ محبت، باہمی احترام، دینی وابستگی، تاریخی قربت اور مشترکہ اقدار پر قائم ایک مضبوط رشتہ ہے۔ دونوں ممالک کے عوام کے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے محبت، اخوت اور خیرسگالی کے جذبات گہرے اور دیرینہ ہیں ۔ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے ساتھ مشکل اور آزمائش کے مواقع پر کھڑا رہا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی وقت کی آزمائشوں سے گزر کر مزید مضبوط ہوئی ہے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان قائم محبت و اخوت کا یہ رشتہ آنے والی نسلوں تک اسی جذبے کے ساتھ قائم و دائم رہے گا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے سعودی سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی اپنے سفارتی تجربے، صلاحیتوں اور بصیرت کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان موجود مضبوط رشتوں کو مزید مستحکم کرنے میں موثر کردار ادا کریں گے اور ا ن کی سفارتی ذمہ داریوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی، تجارتی، دفاعی، تعلیمی اور عوامی سطح کے روابط کو مزید فروغ ملے گا۔ نئے سعودی سفیر کی پاکستان آمد دونوں برادر ممالک کے درمیان خیرسگالی، اعتماد اور باہمی تعاون کے فروغ کے ایک نئے باب کا آغاز ہے۔ پاکستان اسلامک کونسل ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی کو پاکستان میں سفارتی ذمہ داریوں کے آغاز پر دلی مبارکباد پیش کرتی ہے اور ان کے لیے کامیابی، عزت اور نیک نامی کی دعا کرتی ہے۔امید ہے کہ ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی کا دورِ سفارت پاک سعودی برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط، وسیع اور بامقصد بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔