جیل سے رہا ہونے والے شخص کو پروٹوکول، 4 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

مصنف:
سرگودھا: ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا سے 15 سال بعد رہائی پانے والے شخص کو سرکاری گاڑیوں میں گھر لے جانے اور شاندار پروٹوکول دینے پر پیرا فورس کے انفورسمنٹ افسر سمیت 4 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جیل سے رہائی پانے والے شخص کو پروٹوکول دینے کے لیے پیرا فورس کے انفورسمنٹ افسر سمیت 4 اہلکار سرکاری گاڑیاں لے کر ڈسٹرکٹ جیل پہنچے، جہاں سے رہائی پانے والے شخص کو سرکاری گاڑیوں میں گھر منتقل کیا گیا۔اس موقع پر رہائی پانے والے شخص پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد حکام نے نوٹس لیتے ہوئے پیرا فورس کے انفورسمنٹ افسر سمیت چار اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔واقعے کے حوالے سے محکمانہ انکوائری کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔





