Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

انسداد دہشتگردی ترامیمی بل کیخلاف درخواست قابلِ سماعت ہونے پر دلائل طلب

lahore high court
مصنف:

لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والے انسداد دہشتگردی ترامیمی بل کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔


جسٹس شہرام سرور چوہدری نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف معین الدین ریاض قریشی ایم پی اے کی درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے دوران عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ بادی النظر میں یہ بل کس طرح غیر آئینی ہے؟ عدالت نے درخواست کی قابلِ سماعت ہونے پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کی درخواست قابلِ سماعت کیسے ہے؟درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر ابوزر سلمان خان نیازی نے عدالت سے مزید وقت طلب کرتے ہوئے کہا، "آپ مجھے پانچ منٹ دیں، میں آپ کی معاونت کرتا ہوں۔"عدالت نے وکیل کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر درخواست کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق دلائل دیے جائیں۔


واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی نے 31 اگست کو انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ترمیم منظور کی تھی، جس کے تحت بعض مقدمات کو ’’خصوصی سکیورٹی کیس‘‘ قرار دے کر جج، پراسیکیوٹر، دفاعی وکیل اور گواہوں سمیت متعلقہ افراد کی شناخت خفیہ رکھنے کی گنجائش پیدا کی گئی ہے