Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ملائیشیا کا پاکستان کی سفارتی کوششوں کا خیرمقدم، ایران امریکا مذاکرات کیلئے حمایت کا اعلان

shehbaz in malaysia


کوالالمپور سے بڑی سفارتی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے ایران اور امریکا کے درمیان پاکستان کی ثالثی کی پیشکش کو سراہا ہے۔
انور ابراہیم نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر دوست رہنما تعمیری انداز میں آگے بڑھے ہیں، اور پاکستان کی مسلم دنیا میں ساکھ اور دونوں ممالک کے ساتھ تعلقات اسے ایک مؤثر ثالث بنا سکتے ہیں۔
‎انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سفارتکاری کیلئے ابھی بھی گنجائش موجود ہے اور واشنگٹن اور تہران کو چاہیے کہ وہ مثبت ردعمل دیں تاکہ مذاکرات کی راہ ہموار ہو سکے۔
‎ملائیشین وزیراعظم نے ایران کے اپنی خودمختاری کے دفاع کے حق کی بھی حمایت کی، تاہم خبردار کیا کہ خلیجی خطے کے انفراسٹرکچر کو مزید اس تنازع میں گھسیٹنے سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ خلیجی عوام کو ایسے فیصلوں کا بوجھ نہیں اٹھانا چاہیے جو کہیں اور کیے جائیں۔
‎انور ابراہیم کا مزید کہنا تھا کہ ملائیشیا خطے میں دیرپا امن کیلئے ہر سنجیدہ اور قابل اعتماد کوشش کی حمایت جاری رکھے گا۔