Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث افغان عناصر کے شواہد ایک بار پھر سامنے

مصنف:

پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث افغان عناصر کے شواہد ایک بار پھر سامنے آ گئے


مستونگ حملے میں ہلاک فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں میں افغانی باشندے شامل تھے،سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد ذوالفقار( ابو عمر) سے افغان جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس (جی ڈی آئی) کا کارڈ برآمد ہوا،ہلاک دہشت گرد خلیل احمد سے افغان تذکرہ برآمد ہوا،پاکستان میں دہشت گردی کیلئے "را" اور طالبان رجیم کا گھناؤنا گٹھ جوڑ پہلےبھی انٹیلی جنس رپورٹ میں بے نقاب ہو چکا ہے


2025میں بھارتی خفیہ ایجنسی "را" اور افغان طالبان انٹیلی جنس کے درمیان مشترکہ خفیہ نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ،بھارتی خفیہ ایجنسی "را" نے بلوچستان میں تخریب کاری اوردہشت گردی کیلئے78لاکھ ڈالرکی ادائیگی کی ،ملاہیبت اللہ کی ہدایات پرفتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کوجدیداسلحہ ولاجسٹک سپورٹ فراہم کی گئی،طالبان لیڈرملا ہیبت اللہ کا فتنہ الہندوستان کو طالبان رجیم کی جانب سے اسلحہ فراہمی کیلئے لکھا گیا خط بھی دونوں کے گٹھ جوڑ کا واضح ثبوت ہے،پاکستان میں دہشتگردی کیلئے بھارتی "را" طالبان رجیم کیساتھ افغان سرزمین کو دہشت گردوں کی تربیت، مالی معاونت اور پناہ گاہوں کیلئے استعمال کر رہی ہے،

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL