امریکی صدر دورہ بھارت کے دوران پاکستان آئیں گے یا نہیں؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا
امریکی صدر دورہ بھارت کے دوران پاکستان آئیں گے یا نہیں؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کے دورے پر ہیں، خبریں آ رہی تھیں کہ وہ بھارت کے بعد پاکستان کے دورے پر بھارت سے ہی آئیں گے لیکن دفتر خارجہ نے ان خبروں کی تردید کی ہے.
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ بھارت کے دوران پاکستان آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا امریکا اور افغان طالبان میں امن معاہدے پر دستخطوں کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ امید ہے امن معاہدے پر دستخط کے بعد افغان دھڑوں کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی۔ امید کرتے ہیں کہ امن معاہدے کے بعد افغانستان میں امن واستحکام بحال ہوگا.
ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے ساتویں صدر ہیں ، جو بھارت پہنچے ہیں ۔ دو روزہ دورہ کے دوران وہ 36 گھنٹے بھارت میں قیام کریں گے ۔ان کے ساتھ ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ اور اعلی سطحی وفد بھی بھارت پہنچا ہے.
ٹرمپ کا بھارت میں استقبال کیوں ہو گا؟ نیویارک ٹائمز نے مودی سرکار کو بے نقاب کر دیا
ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ممبئی کی فائیو سٹار ہوٹلز کو اڑانے کی دھمکی پر کھلبلی مچ گئی
ٹرمپ میرے خواب میں آئے ،بھارتی شہری نے ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ایسا کام کیا کہ سب حیران
متنازعہ شہریت بل پر امریکا میدان میں آ گیا،ٹرمپ کریں گے مودی سے کشمیر، شہریت بل پر بات
ٹرمپ کا کریں گے بھارتی فنکار استقبال،28 سٹیج تیار، طلبا کیا کریں گے؟ ڈیوٹی لگا دی گئی
بھارت میں کھڑے ہوکر ٹرمپ نے پاکستان بارے ایسا کیا کہہ دیا کہ مودی کو پسینے چھوٹ گئے
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 24 فروری کو بھارت کے دورہ پرپہنچے۔ امریکی صدر کے دورہ کے دوران ان کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ شیڈول کے مطابق ٹرمپ پہلے احمد آباد جائیں گے اور 25 فروری کو دہلی آئیں گے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی امریکی مہمان کی میزبانی کریں گے۔ امریکی صدر ٹرمپ کا بھارت کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد کے سبب گجرات میں بڑے پیمانے پر تیاریا ں کی گئی ہیں
واضح رہے کہ امریکی صدر وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتوں میں کشمیر پر ثالثی کی پیشکش بھی کر چکے ہیں، جس کا بھارت نے جواب دینے کی بجائے اسے مسترد کر دیا تھا.
ٹرمپ کو ویلکم کرتے وقت مودی نے ایسے نام سے پکارا کہ ٹرمپ منہ دیکھتے رہ گئے، دیا کھرا جواب