امریکی صدر جوبائیڈن کے بیٹے پر فردجرم عائد

2018 سے تحقیقات کی جا رہی ہیں
0
32
biden son

امریکی صدر جوبائیڈن کی مشکلات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، امریکی صدر کے بیٹے ہنٹر جوبائیڈن پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلی بارگین ختم ہونے پر امریکی محکمہ انصاف نے ہنٹر بائیڈن پر باقاعدہ الزامات عائد کئے ہیں،امریکی صدر جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی نشہ استعمال کرنے کے دوران ڈیلر کو دھوکا دے کر آتشیں اسلحہ خریدا ،ہنٹر بائیڈن نے اعتراف کیا ہے کہ کہ وہ منشیات کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں ،

امریکی صدر کے بیٹے کے عمر 53 برس ہے،ان پر دو الزامات عائد کیے گئے کہ انہوں نے ڈیلاویئر میں جب بندوق خریدی تو فارم میں غلط بیان درج کیا کہ وہ منشیات کا استعمال نہیں کرتے ہیں،دوسرا الزام یہ ہے کہ جھوٹے بیان کی بنیاد پر انہوں نے غیرقانونی طور پر بندوق اپنے پاس رکھی جس کے تحت انہیں 10 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے ،امریکی جسٹس ڈپارٹمنٹ کے وکیل ڈیوڈ ویئس نے ہنٹر بائیڈن پر مقدمہ درج کیا تھا، جس پر 2018 سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس ماہ جون میں امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے ٹیکس ادا نہ کرنے کا اقبال جرم کیا تھا انہیں ایک لاکھ ڈالر ٹیکس ادا کرنا تھا ،

پینٹاگون نے حساس دستاویزات کا افشا ہونا قومی سلامتی کیلئےانتہائی سنگین خطرہ قرار دے دیا

بھارت جی 20 کی صدارت کا غیرقانونی استعمال کررہا. وزیر خارجہ

جی 20 اجلاس میں شرکت کے لئے نائیجریا کے صدر بولا احمد ٹینوبو بھارت پہنچ گئے ہیں

Leave a reply