امریکا سے پی آئی اے کی دوسری خصوصی پرواز پاکستان کیلئے روانہ، سعودی عرب کا شیڈول جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو واپس لانے کے لئے خصوصی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے، امریکا سے پی آئی اے کی دوسری پرواز کراچی کے لئے روانہ ہوئی ہے
واشنگٹن سے پی آئی اے کی دوسری پرواز 232 مسافروں کو لے کر کراچی پہنچے گی،پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے ایئر پورٹ پر پاکستانی مسافروں کو الوداع کہا، اس موقع پر اسد مجید خان کا کہنا تھا کہ ایک اور خصوصی پرواز 17 مئی کو نیوجرسی سے لاہور روانہ ہوگی، پاکستان واپسی کے خواہشمند پاکستانی سفارتخانہ یا قونصل خانے سے رابطہ کریں۔
پاکستان نے امریکا میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے خصوصی پروازوں کا سلسلہ شروع کیا ہے، امریکہ نے پاکستان کو پہلی بار براہ راست پروازوں کی اجازت دی ہے.
دوسری جانب پی آئی اے نے سعودی عرب کےلئے پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ پی آئی اے کی پرواز آج ریاض سے 250 پاکستانیوں کو لے کر لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔ ہفتہ کے روز پی آئی اے کی ایک اور پرواز مدینہ سے 250 پاکستانیوں کو لے کر کراچی پہنچے گی۔
پالپا کا پروازوں کو آپریٹ کرنے سے انکار،اصل کہانی کیا ؟ جان کر لگے بڑا جھٹکا
کرونا کیخلاف جنگ،پروازیں آپریٹ نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ بڑا مطالبہ آ گیا
بیرون ملک سے واپس آنیوالے پاکستانیوں کے لئے ایک اور نیا امتحان
اوورسیز خدا کیلئے واپس نہ آئیں، جانوروں جیسا سلوک صرف ذلت، شہری پھٹ پڑے
پی آئی اے کو امریکا کے لئے براہ راست پروازوں کی ملی اجازت
پی آئی اے کو آفیشلز کی وجہ سے کروڑوں روپے مالیت کا نقصان
18 مئی کو پی آئی اے کی پرواز جدہ سے 250 پاکستانیوں کو فیصل آباد لائے گی۔ 21 مئی کو پی آئی اے کی پرواز دمام سے اسلام آباد کے لیے آپریٹ ہو گی۔








