سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف نیب میں تحقیقات جاری ہیں،
نیب لاہور نے عثمان بزدار کو پھر طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔نیب نے عثمان بزدار کو 30 اگست کو طلب کر لیا۔ نیب نے عثمان بزادر کو ایک درجن سے زائد نوٹسز جاری کر چکا ہے لیکن وہ پیش نہیں ہوئے ہیں۔ نیب نے عثمان بزدار تفتشی ٹیم کے سامنے مطلوبہ ریکاڑد کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کر دی ،نیب عثمان بزدار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں تحقیقات کر رہا ہے۔ نیب عثمان بزدار کیخلاف پنجاب میں مبینہ غیرقانونی ٹرانسفر و پوسٹنگ کی بھی چھان بین کر رہا ہے۔نیب عثمان بزدار کیخلاف کرپشن اور کرپٹ پریکٹس کیس کی بھی چھان بین کر رہا ہے۔
تحریک انصاف کے دور حکومت میں پنجاب کے وزیراعلیٰ رہنے والے عثمان بزدار پر پیسے لے کر تقرریوں کا بھی الزام ہے جب کہ وہ مختلف کیسز میں نیب کے سامنے پیش ہوتے رہے ہیں
عثمان بزدار پی ٹی آئی کے دور حکومت میں تین سال سے زائد عرصے تک وزیراعلیٰ رہے اور پی ٹی آئی میں اکثر ان کی کارکردگی سے متعلق اختلافات کی خبریں سامنے آتی رہیںتاہم عمران خان نے اپنی حکومت کے آخری ایام میں عثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ سے ہٹاکر پرویز الٰہی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ مقرر کیا تھا۔
9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد گزشتہ ماہ 2 جون کو عثمان بزدار نے تحریک انصاف کو چھوڑ کر سیاست سے دستبرداری کا اعلان کیا انہوں نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی اور کہا کہ وہ فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے
عثمان بزدار کے آبائی علاقے کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے
بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل
بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی
وزیراعلیٰ پنجاب کی نیب میں طلبی،ترجمان پنجاب حکومت کا موقف آ گیا
حمزہ شہباز کو جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا بڑا انکشاف
عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا
واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف نیب کی جانب سے شراب لائسنس کے خلاف قانون اجرا کے معاملے پر بھی چھان بین کی جارہی ہے۔ نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو طلب بھی کیا تھا اور وہ نیب میں پیش بھی ہوئے تھے