ازبکستان میں وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر کی ملاقات ہو گی یا نہیں؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ تاشقند میں وسطی و جنوبی ایشیائی رابطہ کانفرنس ہے،
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ خطے کو معاشی و اقتصادی طور پر آگے بڑھانے کے لیے ر ابطہ ضروری ہے کانفرنس میں 60سے زائد ممالک شریک ہیں ،کانفرنس میں معاشی سرگرمیوں اور علاقائی روابط کے حوالے سے گفتگو ہو گی وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی میں آج ملاقات ہوگی، وزیراعظم کی کوشش ہے کہ افغانستان کو بھی معاشی سرگرمیوں کاحصہ بنا جائے ،کوشش ہے افغانستان میں امن آئے تا کہ ریجنل روابط بہترہوں،
افغان صدر اشرف غنی بھی دو روزہ دورے پر گزشتہ روز ازبکستان پہنچے ہیں،اشرف غنی ایسے موقع پر ازبکستان میں کانفرنس میں شرکت کرنے گئے ہیں جب افغان طالبان ازبکستان، تاجکستان اور ترکمانستان کی سرحدوں پر پہنچ چکے ہیں
قبل ازیں افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ترکی کے وزیرخارجہ میولوت چاوش اولو کی تاشقند میں ملاقات ہوئی ، ملاقات میں افغان امن عمل اور مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا افغان وزیرخارجہ حنیف اتمر بھی موجود تھے۔ ترک وزیرخارجہ نے دوست اور برادر ملک افغانستان کے لیے اپنے تعاون کا یقین دلایا
سعودی عرب کے وزیرخارجہ فيصل بن فرحان بن عبدالله ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند پہنچ گئے
طالبان گلگت بلتستان پہنچ گئے؟ قائمہ کمیٹی میں مشاہد حسین سید کا ڈاکٹر معید یوسف سے سوال
اچھے تعلقات کے خواہشمند، مگر مداخلت کرتے ہیں اور نہ کرنے دیتے ہیں، افغان طالبان کا ترکی کو پیغام
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے ان کیمرہ بریفنگ دی
افغان طالبان نے روس کو بڑی یقین دہانی کروا دی
طالبان گلگت بلتستان پہنچ گئے؟ قائمہ کمیٹی میں مشاہد حسین سید کا ڈاکٹر معید یوسف سے سوال
بگرام ساتواں ایئر بیس تھا جو خالی کیا، افغانستان سے مکمل انخلاکب تک ہو گا؟ پینٹاگون نے بتا دیا
طالبان پاک افغان سرحد کے قریب،باب دوستی پر سفید پرچم لہرا دیا