ویز ایئر کا پاکستان کے لیے رعایتی پروازیں شروع کرنےکا منصوبہ

0
73
wizz air

متحدہ عرب امارات کی بڑی ایئر لائن پاکستان کے لیے رعایتی پروازیں شروع کرے گی جبکہ متحدہ عرب امارات کی کم لاگت والی ایئرلائنز میں سے ایک ویز ایئر ابوظہبی وفاقی حکومت سے منظوری حاصل کرنے کے بعد پاکستان میں آپریشن شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، یہ پاکستان کے لیے رعایتی پروازیں شروع کرے گا، ٹکٹوں کی قیمت تقریباً 179 اماراتی درہم ہے۔

پروپاکستانی کے مطابق خلیج ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے ایئر لائن اس وقت پاکستان کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں بھی داخل ہونے کے لیے اپنے ریگولیٹری فریم ورک کو بہتر بنا رہی ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر Wizz Air ابوظہبی، Johan Eidhagen نے کہا کہ وہ انتہائی زیادہ مانگ کی وجہ سے جنوبی ایشیائی مارکیٹ کا جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے تصدیق کی کہ ریگولیٹری فریم ورک میں تبدیلیاں ختم ہونے کے بعد جلد ہی پروازوں کا آغازکیا جائے گا، کمپنی نہ صرف نئی منزلوں پر جا رہی ہے بلکہ موجودہ روٹس پر مزید پروازیں شامل کرنے پر بھی غور کر رہی ہے۔ جوہن نے لوگوں کو ویز ڈسکاؤنٹ کلب میں شامل ہونے کا مشورہ بھی دیا ، انہوں نے کہا کہ کچھ قیمتیں179 اماراتی درہم سے بھی کم ہیں، لیکن صرف کلب کے اراکین کے لیے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
ویز ایئر ابوظہبی سے متعلق جوہن نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کے رہائشی خصوصی پیشکشوں کو پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ Wizz Air کے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں، جس سے انہیں سیلز اور پروموشنز کی تازہ ترین خبریں ملیں گی۔

Leave a reply