والد انکار کرے تو جرمانہ شوکت خانم میں جمع کرایا جائے،لاہور ہائیکورٹ
جائیداد کا حصہ بہن کو دینے پر والد کو ذہنی معذور قرار دینے کے لیے بیٹے کی لاہور ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی
لاہور ہائیکورٹ نے باپ کو ذہنی معذور قرار دینے والے بیٹے کو 2 لاکھ روپے جرمانہ کردیا لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کی درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد کردی ،لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ بیٹے کی نظر والد کی جائیداد اور پیسے پر ہے کچھ ماہ قبل والد نے جائیداد کا کچھ حصہ بیٹی کے نام کیا پر جس پر بیٹے ناراض ہوئے بیٹا مستقبل میں ایسی صورتحال سے بچنے کےلیے والد کو زہنی معذور قرار دینے لگا،بیٹے نے جائیداد کا کچھ حصہ بہن کے نام کرنے پر باپ کو ذہنی معذور قرار دیا
جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت حیران کن ہے دنیاوی فائدے کے لئے بیٹا اس حد تک گر گیا ،درخواست گزار تین ماہ کے اندر 2لاکھ جرمانہ والد کو ادا کرے ،اگر والد جرمانہ کی رقم لینے سے انکار کرے تو جرمانہ شوکت خانم مین جمع کرایا جائے ڈپٹی کمشنر لاہور رپورٹ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کے ذریعے جمع کرائیں جسٹس طارق سلیم شیخ نے 12صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا عدالت نے والد کو طلب کیا جو کہ بالکل صحت مند تھا اور جوابات دئیے
یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ
مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت
یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا
یکجہتی کشمیر،جماعت اسلامی کی ہوں گی ملک بھر میں ریلیاں، شیڈول جاری
کشمیر متنازعہ علاقہ، بھارت فوج بھیج سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟ سراج الحق
تمام پارلیمانی فورموں پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر
ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، یوم یکجہتی کشمیر پر وزیر داخلہ کا پیغام
یوم یکجہتی کشمیر، وزیراعظم عمران خان نے جاری کیا کشمیریوں کیلئے خصوصی پیغام