پولیس کی تحویل میں ریکارڈ ملزم کے بیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،نورمقدم کیس میں وکیل کے دلائل
اسلام آباد ہائی کورٹ میں نور مقدم قتل کیس کے حوالہ سے ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی
ملزمان کی جانب سے وکیل خواجہ حارث نے آج تیسرے روز بھی دلائل دیئے،وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیس بہت زیادہ پیچیدہ نہیں تھا،جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہماری پولیس کو تفتیش کے دوران کڑیاں ملانا نہیں آتا،ایک تاثر یہ بھی ہے کہ ٹرائل میں تاخیر ہو گی تو ملزم کو ضمانت نہ ملے ضمانت نہ ملنے پر کم از کم ملزم جیل میں یہ سزا تو کاٹے،خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اعترافی بیان اور کال ڈیٹا ریکارڈ کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں، پولیس کی تحویل میں ریکارڈ کرائے گئے ملزم کے بیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، ملزم کا بیان مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کرانا ضروری ہے۔ میمو آف ریکوری میں صرف برآمد کی گئی اشیا بتائی جا سکتی ہیں، ملزم کا بیان نہیں لکھا جا سکتا،
خواجہ حارث نے ملزم ظاہر جعفر کا اعترافی بیان پڑھ کر سنایا ،ظاہر جعفر کا اعترافی بیان تھا کہ نورمقدم نے شادی سے انکار کیا تو تلخی اور لڑائی ہوگئی،نورمقدم نے دھمکی دی کہ پولیس کیس کرکے ذلیل کراؤں گی، والد کو فون کر کے کہا نور مقدم کو ختم کر کے اس سے جان چھڑا رہا ہوں،خواجہ حارث نے کہا کہ یہ جملہ ظاہر جعفر کے ابتدائی بیان میں شامل نہیں،ابتدائی اعترافی بیان کے مطابق ظاہر جعفر نے قتل کے بعد گھر والوں کو آگاہ کیا، یہ بات ٹرائل کے دوران شہادت میں ثابت ہو گی کہ کون سا بیان درست ہے، کال ڈیٹا ریکارڈ میں صرف ظاہر جعفر کی والدین کو کالز کا ریکارڈ دیا گیا ہے،ظاہر جعفر نے اپنے والد کو کال پر کیا کہا؟ اس سے یہ ثابت نہیں ہوتا،ابھی تک فون پر چیٹ کا کوئی ٹرانسکرپٹ سامنے نہیں آیا،
جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کال پر بات چیت کا ٹرانسکرپٹ تو تب ہو گا جب کال ریکارڈ ہوئی ہو گی،دنیا بدل رہی ہے، قانون کو بھی جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے، خواجہ حارث نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ پراسیکیوشن یا ہم ٹرائل کے دوران اس متعلق کوئی شہادت پیش کریں،
خواجہ حارث نے کہا کہ جرم میں اعانت دانستہ اور منصوبہ بندی کے تحت ہوتی ہے جس میں نیت اور ارادہ شامل ہوتا ہے، اگر والد کو قتل کا علم تھا اور پولیس کو بتانے سے رک سکتا تھا تب بھی یہ اعانت نہیں بلکہ قانون کی الگ دفعات کا اطلاق ہو گا .جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ امریکا میں تو ٹرائل کو ٹیلی وائز بھی کیا جاتا ہے۔ ٹرائل پروسیڈنگ ٹیلی وائز کرنے کے حوالے سے ہمارے ہاں ابھی رولز بننے ہیں۔ سال ڈیڑھ سال پہلے ہمارے قتل ہو جائے تو دہشت گردی کی دفعات لگا دیتے تھے۔ سپریم کورٹ نے تشریح کی تو اب یہ پریکٹس رک گئی ہے،
نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم کے والدین کی درخواست ضمانت پر خواجہ حارث کے دلائل مکمل ہو گئے، عدالت نے مدعی کے وکیل شاہ خاور کو 21 ستمبر کو دلائل کی ہدایت کر دی ،شاہ خاور ایڈوکیٹ نے عدالت میں کہا کہ میں ایک گھنٹے سے کچھ زائد وقت لوں گا، خواجہ حارث نے کہا کہ میں مدعی کے وکیل کے دلائل کے بعد جوابی دلائل بھی دینا چاہوں گا،
نور مقدم قتل کیس کی سماعت کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، نور مقدم قتل کیس میں ملزم کے والدین کی درخواست ضمانت لوئر کورٹ مسترد کر چکی ہے جسے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل کے طور پر دائر کیا گیا ہے
دوسری جانب بدنام زمانہ قاتل ظاہر جعفر کے گھر کے مالی جان محمد اور خانساماں جمیل کی جانب سے دائر درخواست پر عدالت نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے ضمانت کی استدعا کو مسترد کردیا تھا
واضح رہے کہ سابق سفیر کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود میں قتل ہونے والی نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم نے بیٹی کے قتل کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا نور مقدم کا قاتل ملزم ظاہر جعفر اسکے والدین اور دیگر ملزمان اڈیالہ جیل میں قید ہیں امریکی سفارتخانے نے نور کے قاتل سے بات کی ہے
نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان
مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری
جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے
:نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا
پاکستان کے سابق سفیر شوکت علی مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد شوکت علی مقدم کی مدعیت میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے،
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا
کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے
نور مقدم قتل کیس میں نیا موڑ، والدین نے درندے کو بچانے کی کیسے کوشش کی؟
نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر کے ریمانڈ میں مزید توسیع
نورمقدم قتل ، نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، ملزمان کے نفسیاتی ٹیسٹ کی آئی رپورٹ
نور مقدم کیس،تھراپی ورکس والوں کی ضمانت منسوخی پر نوٹسز جاری
نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے ریمانڈ میں توسیع
نور مقدم قتل کیس، ایک اور ملزم نے ضمانت کے لئے رجوع کر لیا
نور مقدم کیس، سسٹم کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب،کیس الجھ گیا، مال کی چمک دمک شروع
نور مقدم کو انصاف دلوائو.. | مبشر لقمان نے سپر سٹارز کا ضمیر جھنجوڑ دیا
نورمقدم کیس،پولیس کی پھرتیاں، نامکمل چالان پیش،نورمقدم نے واش روم سے چھلانگ لگائی مگر، اہم انکشاف
نورمقدم کیس،ضمانت کی درخواست پر نوٹس،نور کو انصاف دلوانے کیلئے عدالت کے باہر احتجاج
ایف آئی آر میں ظاہر جعفر کے والدین کا کوئی ذکر نہیں،ملزم کیسے بن گئے، وکیل کے عدالت میں دلائل
قتل کے بعد تھراپی ورکس والوں کوموقع پر بھجوایا گیا تو اس میں اعانت جرم کہاں ہے؟ وکیل کے دلائل