وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ صوبے کو مہنگی بجلی دی جا رہی ہے اور بدترین لوڈشیڈنگ بھی ہے
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ یہ اگر سمجھتے ہیں کہ ہم اس نا انصافی پر خاموش رہیں گے تو ان کی بھول ہے ،ہمارے ساتھ ظلم ہو رہا ہے ، وارننگ اس لیے دی جاتی ہے کہ آپ خبردار رہیں ،وفاق پر بجلی کی مد میں 10،15 ارب روپے کے واجبات ہیں، ہمارے عوام امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے پریشان ہیں ، ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا ، پی ٹی آئی کے دور میں 15 روپے یونٹ بجلی تھی اور بجلی مل رہی تھی،آج 65 روپے یونٹ ہے اور بجلی بھی نہیں مل رہی، خیبرپختونخوا میں ہیلتھ کارڈ دوبارہ شروع ہوچکا مزید بہتر کررہے ہیں، کوشش ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں علاج بہتر ہو جائے ، میں عوام کو ریلیف دینا چاہتا ہوں ،برداشت نہیں کروں گا کہ میرے لوگوں کو چور کہا جائے، کرپشن میں واضح پیغام ہے رشوت دینے والے اور لینے والے برابر کے مجرم ہیں ،ہماری پوری جماعت کے ساتھ ظلم ہوا اسکے باوجود ہم نے ملک کی خاطر معاف کیا ، وفاق ہمارے صوبے کے واجب الادا فنڈز فوری فراہم کرے، دھمکی اور وارننگ میں فرق ہے میں وارننگ دیتا ہوں دھمکی نہیں، 120ارب کا خسارہ ہے،یہ لوگ اقتدار میں رہےسسٹم کیوں ٹھیک نہیں کیا۔بجلی اور گیس کے بل بہت زیادہ آرہےہیں،ہم خیرات نہیں مانگ رہےاپنا حق مانگ رہےہیں، ہم نے ملک کیلئے سب کو معاف کیا اور کہا ہے آگے بڑھوہماری ترجیحات میں امن و امان کی صورتحال بہتر کرنا شامل ہے اس حوالے سے کام ہے اور اس میں مزید بہتری آئے گی، کیونکہ جب تک امن و امان قائم نہیں ہوگا ترقی ممکن نہیں ہے.
تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت پولیس گردی عروج پر ہے، جس لیول تک آپ کی سوچ جاتی ہے اس سے پنجاب پولیس آگے ہے، پنجاب پولیس ایک دہشت گرد ادارہ بن چکا ہے، ڈاکٹر عثمان کی سربراہی میں پنجاب پولیس میں کوئی ڈسپلن نہیں رہا، کل ہمارے لوگوں کی گرفتاریاں کی گئیں پولیس گردی کی انتہاء رہی، مسلم لیگ ن کی وفاق و پنجاب کی حکومتیں فاشسٹ ہیں، جس ملک میں آئین و قانون نہ ہو وہاں سرمایہ کاری ممکن نہیں،فاشسٹ حکومت زیادہ دیر تک نہیں چل سکے گی،
9 مئی کو ایک سال، زخم ابھی تازہ،عمران کا جوابی وار،معافی نہیں ملے گی؟
نومئی،ایک برس بیت گیا،ملزمان کی سزائیں نہ مل سکیں،یہ ہے نظام انصاف
نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان
9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری
9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد
عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان
اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا
نومئی، پی ٹی آئی نے احتجاج پروگرام تشکیل دے دیا
عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟
سانحہ نو مئی نائن زیرو، بلاول ہاؤس یا رائے ونڈ سے پلان ہوتا تو پھر ردعمل کیا ہوتا؟ بلاول بھٹوزرداری
یہ لوگ منصوبہ کرچکے ہیں نو مئی کا واقعہ دوبارہ کروایا جائے
نو مئی جلاؤ گھیراؤ، پہلا فیصلہ آ گیا، 51 ملزمان کو ملی سزا
عمران خان سے ملنے اب اڈیالہ نہیں آؤنگا،شیر افضل مروت پھٹ پڑے