نااہل وفاقی مشیر صحت کو ہٹایا جائے. طاہر اشرفی کا وزیراعظم سے مطالبہ

0
38

وفاقی مشیر صحت کو ہٹایا جائے. طاہر اشرفی کا وزیراعظم سے مطالبہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر کل جمعہ کو ملک بھر میں پولیو سے بچائو کیلئے آگاہی کا دن منایا جارہا ہے،

پاکستان علمائ کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ علماء ، آئمہ، خطباءاور مشائخ نماز جمعہ کے اجتماعات میں پولیو کے موذی وائر س کے تدارک اور پولیو مہم کی کامیابی کے لیے عوام الناس کو بھرپور تعاون کی ترغیب دیں گے ۔بچوں کو پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے پلوانا اسلامی شریعہ اور دینی تعلیمات کے عین مطابق ہے ،بچوں کی صحت اور انکی زندگیوں کا تحفظ ہمارا اولین دینی فریضہ ہے۔ پولیو کے مریضوں اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ اور پولیو ورکرز پر حملے وزارت صحت کے ذمہ داران کی نا اہلی اور ناکامی کی دلیل ہے ، وفاقی مشیر صحت کی نالائقی کی وجہ سے پولیو کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے ۔

ان خیالات کا اظہارچیئرمین پاکستان علماء کونسل و صدر وفاق المساجد و المدارس پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اسلام آباد اور راولپنڈی ریجن سے تعلق رکھنے والے علماءو مشائخ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مولانا نعمان حاشر ، مولانا ابوبکر صابری ، مولانا طاہر عقیل ، مولانا قاسم قاسمی، مولانا الیاس مسلم ، مولانا نائب خان ،مولانا شہباز احمد ، مولانا حفیظ الرحمن ، مولانا گلستان و دیگر بھی موجود تھے۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مزید کہا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں انہیں پولیو جیسے موذی وائرس سے بچانے کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ بچوں کو پولیو اور اس کے مضر اثرات سے بچانے کے لیے جو ویکسین استعمال کی جارہی ہے وہ ناصرف انتہائی محفوظ ہے بلکہ حرام اجزاء سےبھی پاک ہے، اس لیے اپنے بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو کے قطرے پلانے میں شرعی اعتبار سے کوئی حرج نہیں۔ جو لوگ پولیو ویکسین کےبارے منفی باتیں پھیلا کر اس مہم میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں۔

"ڈیل آف دی سنچری یا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ امن پلان 2020 حقیقت میں کیا ہے؟

مشرق وسطیٰ کے حالات، طاہر اشرفی بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

ڈیل آف سنچری، طاہر اشرفی نے اسلامی سربراہی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کر دیا

طاہر محمو داشرفی نے مزید کہا کہ پولیو کے موذی وائرس کے مکمل تدارک تک ہمیں اپنی جدوجہد کو جاری رکھنا ہے۔ ہر وہ بچہ جو پولیو کے حفاظتی قطرے پینے سے محروم رہ جاتا ہے وہ نہ صرف کمیونٹی بلکہ پوری قوم کے لیے ایک خطرہ ہے۔ پاکستان بھر میں پولیو کے حفاظتی قطروں سے محروم رہ جانے والے بچوں اور لوگوں میں ویکسین کے حوالے سے علماء و مشائخ کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر کل جمعہ کو ملک بھر میں پولیو سے بچائو کی حفاظتی ویکسین کی افادیت و اہمیت، والدین اور کمیونٹی کے تحفظات او غلط فہمیوں کے تدارک اور عوامی حلقوں میں پولیو ویکسین کے حوالے سے اعتماد سازی کے لیے علماء ، آئمہ اور خطباء نماز جمعہ کے اجتماعات میں خطبات دیں گے۔ یہ بات انتہائی قابل افسوس اور تشویش ناک ہے کہ پولیو کے مریضوں اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ اور پولیو ورکرز پر حملے وزارت صحت کے ذمہ داران کی نا اہلی اور ناکامی کی دلیل ہے ، وفاقی مشیر صحت کی نالائقی کی وجہ سے پولیو کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے ، وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وفاقی مشیر صحت کو ہٹا کر کسی ذمہ دار اور انسان دوست شخصیت کو صحت کے حوالے سے ذمہ داریاں سونپی جائیں ۔

عالمی پیغام اسلام کانفرنس کب ہو گی؟ طاہر اشرفی نے کیا دبنگ اعلان

Leave a reply