وفاقی وزیرکا سندھ ہاؤس پر آپریشن کا عندیہ

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوھدری نے سندھ ہاؤس پر آپریشن کا عندیہ دے دیا

فواد چودھری کا کہنا تھاکہ سندھ ہاؤس اسلام آباد ہارس ٹریڈنگ کا دار الخلافہ بن چکا ہے ،سندھ ہاؤس اسلام آباد ہارس ٹریڈنگ کا مرکز بن چکا ہے، ممبران کی منڈیاں لگائی جا رہی ہیں یہ آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے،اس کے خلاف جلد سخت ایکشن ہوگا ،آپ سب سندھ ہاوس میں گھس کر دکھائیں جانے کی اجازت ہی نہیں ہے یہ پولیس کیوں لے کر آئے ہیں،جہاز سے پیسے ٹرانسفرز کیے گئے ،یہ چیزیں چھپتی نہیں ہیں، ایجنسیاں موجود ہیں،آئی بی ہے،ہمیں پتہ ہے کیا ہورہا ہے،آسانی سے نہیں ہونے دیں گے سندھ ہاوس میں جو ارکان موجود ہیں ان کی تعداد کا نہیں پتہ،ابھی تو نوٹوں کی گڈیاں دکھارہے ہیں،امید ہے تحریک انصاف کے لوگ غیرت کا مظاہرہ کرینگے، تحریک انصاف کے لوگ اپنی عزت کو داو پرنہیں لگائیں گے،

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے کہا قومی حکومت بنائی جائے ،کیا حکومت چوروں کے حوالے کریں ؟ملک میں خرید و فروخت کی منڈیاں لگی ہیں،ہم تاریخ کا بڑا اجتماع دکھائیں گے سندھ ہاؤس میں بولیاں لگ رہی ہیں ڈی چوک پر 10 لاکھ کارکن جمع کرینگے ،تحریک انصاف کے پاس انصار الاسلام جیسی تنظیم نہیں ہے ،ہمارے ساتھ زرتاج گل جیسی لڑکیاں ہیں جوخون دیکھ کر بیہوش ہوتی ہیں ہم شریف ہیں بدمعاش مت بناؤ،

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کی تفصیلات پیش کر دی گئی ہیں، شرکا کو سندھ ہاؤس میں سندھ پولیس کے اہلکاروں کی موجودگی پر بھی بریفنگ دی گئی اسلام آباد میں منعقدہ اہم حکومتی اجلاس کی سربراہی وزیراعظم عمران خان نے کی، منحرف اراکین کی تفصیلات سامنے آنے پر حکومتی رہنما بھی ششدر رہ گئے شرکا نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلانے کی تجویز بھی دے دی تاکہ حکومت کا ساتھ دینے والے اراکین کی اصل تعداد کا علم ہو سکے

وزیر اعظم عمران خان نے منحرف ارکان کو راضی کرنے کا ٹاسک پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی کو دے دیا ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ ہاؤس کو ہارس ٹریڈنگ کی آماجگاہ نہیں بننے دیں گے نہ ہی اس غیر قانونی اقدام کی کسی صورت اجازت دی جائے گی، متعلقہ اداروں کو کارروائی کیلئے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کی ہدایت جاری کی گئی۔ وزیراعظم نے وفاقی ایجنسیوں کو سندھ ہاؤس کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ہدایت بھی کی جبکہ حکومت کی جانب سے جوابی ایکشن کا فیصلہ کیا گیا

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا تھا کہ عمران خان قومی لیڈر ہیں باقی سب بونے ہے،اپوزیشن کو منہ کی کھانی پڑے گی،یہ گھوڑا یہ میدان دو ہفتے میں سب کچھ سامنے آئے گا،تیسری دنیا میں انٹر نیشنل اسٹیبلشمنٹ کو چیلنج کرنے کی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے اپوزیشن وزیر اعظم کی مخالفت میں قوم کا نقصان کر رہی ہے ،عدم اعتماد کی امتحان میں کامیابی سے نکلیں گے وقت ثابت کریگا کے کس کے کتنے بندھے ٹوٹے ہیں،یہ گھوڑا یہ میدان دو ہفتے میں سب کچھ سامنے آئے گا،عدم اعتماد کے امتحان میں کامیابی سے نکلیں گے ،وقت ثابت کرے گا کہ کس کے کتنے بندے ٹوٹے ہیں،

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ ضمیر بیچنے والے ملک کے لیے کچھ نہیں کرسکتے،مارچ کو پوری دنیا دیکھے گی کہ پاکستان عمران خان کے ساتھ ہے حرام پیسوں سے اراکین اسمبلی کو خریدا جارہا ہے،وزیر اعظم عمران خان کا ہر فیصلہ قوم کے لیے ہے،ملک کے نوجوان عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں وزیراعظم عمران خان کا قافلہ مضبوط ہورہاہے،ملک میں نوجوانوں کا کردار اہم ہے ،پیسوں سے اراکین اسمبلی کو خریدا جارہا ہے،

دوسری جانب شہبا زگل کا کہنا تھا کہ نااہل اپوزیشن چھانگا مانگا پارٹ 2 کےذریعے اقتدار چاہتی ہے،نااہل شریف اور ان کے نااہل درباری گھٹیا سیاست میں مصروف ہیں،سیاسی بساط بچانے کیلئے غیر آئینی ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں، چرایا ہوا پیسہ عوامی نمائندوں کے خرید و فروخت کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے،خرید وفروخت کے گھناؤنے عمل کو نااہل درباری قبول کر چکے

واضح رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا رکھی ہے،تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 28 مارچ کو ہو گی، 27 مارچ کو ڈی چوک پر تحریک انصاف نے جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جس سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے جبکہ 25 مارچ کو اپوزیشن اتحاد نے بھی اپنے کارکنان کو ڈی چوک پہنچنے کا کہہ دیا ہے،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈی چوک 25 مارچ کو پہنچیں گے اور کب تک وہاں بیٹھنا ہے اسکا فیصلہ اسی روز کریں گے،

پارلیمنٹ لاجز کے کمروں میں کیا کرتے ہو،مجھے سب پتہ ہے، مولانا فضل الرحمان

عمران خان نے رابطہ کیا تو مولانا کیا ردعمل دیں گے؟ مولانا فضل الرحمان کا تہلکہ خیز انٹرویو

لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی

بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید

شیخ رشید یاد کرو وہ وقت…مونس الہیٰ نے کھری کھری سنا دیں

پارٹی سے بیوفائی کرنیوالوں کو غدارلکھ کر پوسٹرز لگائیں گے،شہباز گل

عمران خان لوگوں کی بجائے اپنے ایم این ایز کو اکٹھا کریں،خواجہ سعد رفیق کا چیلنج

آنے والے دن پاکستان کے مستقبل کیلئے فیصلہ کن دن ہیں، وزیراعظم

الیکشن کمیشن کا نوٹس، وزیراعظم عدالت پہنچ گئے

سپریم کورٹ بار نے تصادم روکنے کی آئینی درخواست دائر کردی

چودھری برادران کی جانب سے 25 مارچ تک مہلت مانگی گئی ہے،اہم شخصیت کا انکشاف

ٹائیگر فورس سندھ ہاؤس پر حملے کی تیاری کررہی ہے، پی پی اراکین اسمبلی کا انکشاف

کہتے ہیں پانچ سال کے لیے قومی حکومت بنے گی ،ایسی کی تیسی تمہاری ،شیخ رشید

گالم گلوچ تحریک انصاف کا ٹریڈ مارک بن چکا ،کہیں غائب نہیں، ترین گروپ کے رہنما کا بیان

سندھ ہاوس کے خلاف آپریشن کیا گیا تو غیرقانونی عمل ہوگا،گیلانی

Comments are closed.