ووہان میں ایک ماہ کے لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی
ووہان میں ایک ماہ کے لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی
باغی ٹی وی :چین میں کورونا وائرس کے گڑھ ووہان شہر میں ایک ماہ سے جاری لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی ہے۔دوسرے شہر اور ممالک سے آنے والوں کو واپس جانے کی مشروط اجازت دے دی گئی۔انتظامیہ کی جانب سے یہ فیصلہ نئے کیسز کی تعداد میں بتدریج کمی آنے پر کیا گیا ہے۔دوسری جانب چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 150 ہلاکتیں اور 400 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔چینی حکومت نے اس مہلک وائرس کی روک تھام کے لیے 14 ارب ڈالر سے زائد مختص کیے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا
کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟
کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
دوسری جانب چین سے باہر جنوبی کوریا میں مسلسل کورونا کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے جہاں ڈیڑھ سو سے زائد نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی۔یوں کئی ایک ممالک میں کرونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتیں ہو چکی ہیں اور متاثرین کی تعداد ہزاروں میں ہے.